رائچور۔/6جون، ( راست ) نیشنل ہومیو اسٹورس اینڈ کلینک جیل روڈ اندرون قلعہ رائچور مرگ کے موقع پر بروز پیر 8جون صبح 9تا 3بجے دن اور دوپہر 4تا6بجے شام تک خانقاہ قادریہ نزد نیشنل ہومیو اسٹورس، جیل روڈ اندرون قلعہ رائچور میں دمہ، الرجی، کھانسی، سردی، نزلہ، سائنوس اور دیگر امراض کہنہ کے مریضوں کو ڈاکٹر محمد جواد علی جنید ہومیو فزیشن کی جانب سے مفت دوا کھلائی جائے گی۔ ڈاکٹر محمد جواد علی جنید پچھلے 32سال سے مذکورہ دوا بلالحاظ مذہب وملت عوام الناس کو مفت کھلاتے آرہے ہیں۔