مستاآباد میں انتخابی جلسہ سے کے ٹی آر اور بی ونود کمار کا خطاب
گمبھی راؤ پیٹ۔/27مارچ، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا ووٹ ٹی آر ایس کے پارلیمانی امیدوار ( کریم نگر ) بوئن پلی ونود کمار کو دیں۔ کے ٹی راما راؤ آج حلقہ اسمبلی سرسلہ مستاآباد میں انتخابی جلسہ کو مخاطب کررہے تھے۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ تلنگانہ میں 16 کی 16 تمام سیٹوں پر ٹی آر ایس کا قبضہ رہے گا اور مرکز میں ٹی آر ایس پارٹی کاکنگ میکر کا رول رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ مرکز میں 10یا 15 ایسی قومی سیاسی پارٹیاں آج بھی موجود ہیں جو کانگریس و بی جے پی کی مخالفت میں ہیں ایسی صورت میں اگر تلنگانہ میں 16 سیٹوں پر ٹی آر ایس کا میابی حاصل کرتی ہے تو انہیں مغربی بنگال میں ممتا بنرجی ، اتر کھنڈ میں نوین پٹنائیک، آندھرا پردیش میں جگن موہن ریڈی، اتر پردیش میں مایاوتی جیسے قابل پارٹیوں کا ساتھ رہے گا جس کے ذریعہ مرکز میں ٹی آر ایس اہم رول ادا کرے گی۔ انہوں نے ریاست تلنگانہ میں عوامی فلاحی اسکیمات کا ذکر کیا اور کہا کہ آج دنیا بھر میں کے سی آر کی روبہ عمل لائی جانے والی فلاحی اسکیمات کی سراہنا کی جارہی ہے۔اس جلسہ کو امیدوار بوئن پلی ونود کمار نے بھی مخاطب کرتے ہوئے عوام سے خواہش کی کہ وہ اپنا ووٹ ٹی آر ایس کے حق میں استعمال کرتے ہوئے انہیں کامیاب بنائیں۔ اس موقع پر ٹیسکوب چیرمین رویندر راو ، زیڈ پی ٹی سی شرت راؤ، زیڈ پی کوآپشن رکن سرور پاشاہ ودیگر موجود تھے۔