مرکزی کابینہ میں آئندہ ماہ توسیع متوقع

نئی دہلی۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی امکان ہے کہ آئندہ ماہ کے وسط میں اپنی مجلس وزراء میں توسیع کریں گے اور تقریباً 12 نئے وزراء کو شامل کریں گے۔ یہ توسیع پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس کے 14 اگست کو اختتام کے بعد عمل میں آئے گی۔ ذرائع کے بموجب مودی تمام ریاستوں کو مساوی نمائندگی دینے اور صلاحیتوں پر عنایات کرنے پر توجہ دیں گے۔ فی الحال مرکزی کابینہ میں 44 وزراء ، 22 کابینی اور 22وزرائے مملکت ہیں۔