مرکزی و ریاستی حکومتیں کسان و مزدور دشمن

سی پی آئی کی ہرتال کو کامیاب بنانے عوام سے سی وینکٹ ریڈی کی خواہش
نظام آباد:یکم ؍ ستمبر (محمد جاوید علی)مرکزی اور ریاستی جماعتوں کی مزدور دشمن پالیسیوں کیخلاف ملک گیر چلائی جانے والی ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے خواہش کرتے ہوئے سی پی آئی ریاستی سکریٹری سی وینکٹ ریڈی نے نظام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں کسان دشمن، مزدور دشمن پالیسیوں کو اختیار کئے ہوئے ہیںاور قواعد میں تبدیلی لاتے ہوئے ہڑتال کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مرکز میں مودی حکومت، ریاست میں کے سی آر کی حکومت ایک سال کا وقفہ گذرنے کے باوجود بھی ایک بھی اعلان پر عمل نہیں کیا۔ صاف ستھری حکومت فراہم کرنے کا مودی اعلان کرتے ہوئے اس سے انحرف کرتے ہوئے کالے دھن کو ابھی تک واپس نہیں لایا اور اپنے اعلانات پر عمل کرنے میں مرکزی حکومت مکمل طورپر ناکام ہونے کا الزام عائد کیا۔ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد بھی برقی مسائل، آبی مسائل اور ملازمین کے مسائل کو حل نہیں کیا۔ کسانوں کو قرضہ جات کی معافی کا اعلان کرتے ہوئے اس پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کسان خودکشی کی طرف مائل ہورہے ہیں۔ تلنگانہ اور آندھرا حکومتیں جذبات کو بازوں رکھ کر ریاستوں کی ترقی کیلئے اقدامات کریں تو بہتر ہوگا۔ کسانوں کی ترقی اور فلاح بہبودی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے کسانوں میں اعتماد بحال کرنے کی خواہش کی۔ سستی شراب کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے یہ کہا کہ 11؍ ستمبر سے 17؍ ستمبر تک سی پی آئی کی جانب سے تحریک چلائی جارہی ہے اور ریاست میں خشک سالی کے باوجود بھی خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کو قراردینے کے اعلانات نہ کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کا سی پی آئی کے فلور لیڈر رویندر نائیک نے حکومتپ پر الزام عائد کیاعوام توجہ کو مبذول کرنے کی خاطر گراما جیوتی پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔ دلتوں کو ابھی تک ایک ایکر بھی اراضی فراہم نہیں کی گئی لہذا ریاست میں موجودہ مسائل پر بحث کیلئے فوری اسمبلی کے اجلاس کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس اجلاس میں سی پی آئی کے ضلع قائدین اومیا، وٹھل رائو، سدھاکر، راج ریڈی و دیگر بھی موجود تھے۔