مرکزی وزیر نجمہ ہبت اللہ کا بیان انصاف کے مغائر

مٹ پلی 31 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر انجمن اشاعت اردو مٹ پلی جناب حافظ محمع دبعالعزیز اور قائدین ملت جناب محمد شاہد جناب محمد سمیع جناب محمد صابر حسین قادری نے مرکزی وزیر محترمہ نجمہ ہبت اللہ کے بیان کو اقلیتی مسلم طبقہ کے بارے حصول انصار کے مغائر قرار دیا اور کہا کہ ایک واحد مسلم مرکزی وزیر جن سے کئی نیک توقعات وابستہ تھے انہوں نے اپنے بیان سے مسلم اقلیتی طبقہ کو مایوس کیا آزادی ہند سے لیکر ا:ے دن مسلم طبقہ کی زبوں حالی میں اصافہ ہی ہوتا جارہا ہے اور ہر سیاسی پارٹی وقتیہ بیان بازی سے اپنا کام نکال رہی ہے اور مسلم طبقہ کی ترقی و خوشحیالی کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات کو عملی جامعہ پہنانے سے قاصر ہے ۔