بیدر ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی جی شیٹکار صدر بیدر چیمبر آف کامرس اور انڈسٹریز نے مرکزی ریلوے ڈی وی سدانندگوڑا کے نام ایک یادداشت روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2014 – 15 کے ریلوے بجٹ میں بیدر سے یشونت پور کیلئے ہفتہ میں 3 دن چلائی جانے والی ٹرین کو جلد سے جلد روزانہ چلانے کا اعلان کیا گیا ، لیکن 3 تا 4 مہینے کا عرصہ گذر گیا ، اس پر عمل آوری نہیں کی گئی ۔ ہر دن بیدر سے بنگلور کیلئے ہزارہا لوگ سفر کرتے ہیں ۔ ٹرین کی سہولت نہ ہونے کے سبب عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ تہوار کے موقع پر بھی بسوں میں ہر ٹکٹ کیلئے 2 سے 3 ہزار روپئے ادا کرنے پڑتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے اوسط طبقے کے افراد بسوں سے سفر کریں یہ ممکن نہیں ۔ دوسری بات یہ ہیکہ بیدر اور تروپتی جانے کیلئے ٹرین چلانے کا بھی اعلان کیا گیا لیکن اس پر عمل آوری نہیں کی گئی ۔ سدانند گوڑا سے مطالبہ کیا گیا ہیکہ وہ خصوصی دلچسپی لیں ۔ بیدر یشونت پورٹرین کو روزانہ چلانے کیلئے اقدامات کریں ۔ بیدر سے تروپتی اور ممبئی کیلئے جلد سے جلد ریل سہولت کاآغاز کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔