نئی دہلی ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے پیر کے دن ریاستی وزرائے فینانس کا ایک اجلاس طلب کیا ہے تاکہ ماقبل بجٹ مشاورت کی جائے اور مجوزہ اشیاء و خدمات ٹیکس کے سلسلہ میں پیشرفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ مرکزی بجٹ آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا۔