مرکزی وزارت داخلہ سے یوپی حکومت کی رپورٹ پیش

نئی دہلی 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوپی حکومت نے مرکزی وزارت داخلہ کو بدایوں میں 2 دلت بہنوں کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کی واردات کے بارے میں رپورٹ پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ بعض گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں اور تمام خاطیوں کو سزا دی جائے گی۔ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کو آج عہدیداروں نے منگل کے دن کے اجتماعی عصمت ریزی اور دو کمسن لڑکیوں کے قتل کی تفصیلات سے واقف کروایا، جن کی نعشیں درختوں سے لٹکی ہوئی پائی گئی تھیں۔ راج ناتھ سنگھ نے یوپی حکومت سے اِس کی رپورٹ طلب کی تھی اور ہدایت دی تھی کہ جرم کے مرتکبین کو گرفتار کیا جائے اور اُنھیں مناسب سزا دی جائے۔