کریم نگر /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نئی قائم شدہ تلنگانہ ریاست کی ترقی کیلئے بھاری مقدار میں فنڈس کی اجرائی کیلئے مرکزی حکومت پر اخلاقی دباؤ ڈالا جانا چاہئے ۔ ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے چہارشنبہ کے دن نئی دہلی میں تلنگانہ ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ملکرمرکزی وزراء رام ولاس پاسوان ، رادھا موہن سنگھ سے ملاقات کی اور اس بات کی خواہش کی ۔ ریاستی وزیر فینانس نے ریاست میں غیر موسمی بارش کے سبب فصلوں کو پہونچے بھاری نقصانات کی تلافی کیلئے مرکز کی جانب سے بھاری مقدار میں فنڈس کی ریاست کو اشد ضرورت ہے ۔ بصورت دیگر کسانوں کی زندگیوں کی حفاظت مشکل ہوجائے گی ۔ اس طرح مرکزی وزراء کو واقف کروایا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر فینانس نے ریاست میں فصلوں کو ہوئے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی ۔ مرکزی وزیر سیول سپلائیز رام ولاس پاسوان سے ملاقات کرنے والی تلنگانہ ٹیم نے اس بات کی خواشہ کیکہ ریاست تلنگانہ میں راشن پر فی کس 6 کیول چاول کی سربراہی پر مرکز اپنے تیقن کے حساب سے سبسیڈی برداشت کرے جس کا تیقن دیا گیا ہے ۔ مرکزی وزراء سے ملاقات کرنے والی تلنگانہ ٹیم میں ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر کے ہمراہ ایم پی ونود کمار بی پی پاٹل ، بی ترملاگوڑ حکومت کے اڈوائز ٹی آر ایس کے قائدین کٹلا رمیش ، سی موہن راؤ اور دیگر شامل تھے ۔