پرگتی بھون میں منعقدہ اجلاس سے رکن پارلیمان کے کویتا کا اظہار برہمی
نظام آباد :6؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اسکیمات کی عمل آوری کے رویہ پر رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے سخت ناراضگی ظاہر کی ۔ رکن پارلیمنٹ کے کویتا کی صدارت میں پرگتی بھون میں منعقدہ اجلاس میں رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فصل بیمہ اسکیم کی عدم عمل آوری کی وجہ سے کسانوں کو شدید نقصانات ہورہے ہیں اور اس خصوص میں مرکز ی حکومت سے نمائندگی کے باوجود بھی حکومت عمل آوری میں دلچسپی نہیں دکھارہی ہے اسی طرح طمانیت روزگار اسکیم کے فنڈس کی اجرائی میں تاخیر اور کمی واقع کی وجہ سے مزدوروں کو نقصانات پیش آرہے ہیں اور تین خود مستحکم کرنے کے اعلانات اور کے جی بی وی کو برخواست کرنے پر بھی ناراضگی ظاہر کی ۔ ضلع نظام آباد کو او ڈی ایف قرار دینے کے باوجود بھی سوگ پٹس میجک پیٹس ی عدم تعمیر پر ناراضگی ظاہر کی ۔ ضلع نظام آباد کیلئے 43 ہزار سوگ پیٹس منظور کے باوجود بھی 19 ہزار سوگ پیٹس تعمیر کی گئی مزید 17ہزار سوگ پیٹس ابھی تک شروع نہیں کئے گئے ۔ نظام آباد، آرمور ، بودھن میں سلم علاقوں میں بیت الخلائوں کی تعمیر کے علاوہ اربن پٹرول پمپ پر بیت الخلائوں کی تعمیر ناگزیر قرار دیا ۔ محکمہ تعلیمات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ دسویں جماعت کے نتائج کے حصول کیلئے طلباء کو ابھی سے تربیت دیتے ہوئے اعلیٰ نشانات کے حصول کیلئے اقدامات کریں اور خصوصی تربیتی کلاسس کا انعقاد عمل میں لائیں اس موقع پر طلباء کو ریفریشمنٹ فراہم کرنے کیلئے ضلع کلکٹر کے فنڈس سے روپیوں کی منظوری عمل میں لائی اور اس اسکیم کو جگتیال ضلع میں کامیاب طور پر انجام دیا جارہا ہے اس خصوص میں 15 لاکھ روپئے منظور کرنے کا کے جی وی پی مدارس میں بائونڈری والس کی تعمیر اور تمام منڈلوں واقع پرائمری ہیلت سنٹر وں پر تین میں اجلاس منعقد کرنے اور سرکاری دواخانوں میں ہائیپٹیس ( بی ) ویکسن کی فراہمی کے باوجود بھی خانگی دواخانوں میں 30 ہزار روپئے حاصل کرتے ہوئے ویکسن فراہم کیا جارہا ہے ۔ فصل بیمہ اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فصل بیمہ اسکیم کے تحت منظور کردہ روپئے بینکوں کے ذریعہ فراہم کرنا ناگزیر ہے لیکن عدم فراہمی کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات پیش آرہے ہیں۔ لہذا اس خصوص میں اقدامات کرنے کی اور دھان کی فصل کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کی اور فصل بیمہ اسکیم کے انشورنس کی رقم ادائیگی کے باوجود بھی فنڈس کی عدم منظوری پر کمپنیوں سے دریافت کیا۔ ضلع میں سڑکوں کی تعمیر مشن بھگیرتا کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے اس خصوص میں کنٹراکٹروں سے اجلاس منعقد کرتے ہوئے تعمیری کاموں میں تیزی پیدا کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی خواہش کی۔ رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے ضلع انچارج کلکٹر رویندرریڈی کو ہدایت دیتے ہوئے شہر میں سڑکوں کی تعمیر جلداز جلد تکمیل کیلئے گتہ داروں سے بات چیت کرنے کی خواہش کی اور 2018ء جون تک سڑکوں کی تعمیر مکمل کرنے کی بودھن سالورہ سڑک انتہائی ابتر ہے لہذا مرمتی کام انجام دینے کی ضلع میں نظام آباد، بودھن، آرمور ، ورنی ، کمر پلی، ویلپور مارکٹ کمیٹیوں کے استحکام کرنے کیلئے متعلقہ مارکٹ کمیٹیوں کے صدور سکریٹریوں سے خواہش کی اور حکومت کی جانب سے تین سالوں میں ایک ہزار کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے گودامس کی تعمیر عمل میں لائی ہے تاکہ کسانوں کو بہتر سے سہولتیں فراہم کرسکے اور ان کے اناج کو محفوظ کرنے کیلئے سہولت بخش ہوسکے اس اجلاس میں ارکان اسمبلی جیون ریڈی، شکیل عامر، ایم ایل سی بھوت ریڈی، ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم، مئیر آکولہ سجاتاکے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔