ٹکسٹائیل پارک کے قیام کا کوئی ذکر نہیں‘نمائندگیاں لا حاصل
سرسلہ 3مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مرکزی بجٹ میں سرسلہ میں میگا ٹیکسٹائیل کلسٹر کے قیام کا کوئی ذکر نہیں ہے جس کیو جہ سے بینکروں میں مایوسی پھیل گئی ہے ۔ ریاستی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے مقامی رکن اسمبلی ریاستی وزیر تارک راما راو نے سرسلہ میں ٹیکسٹائل کلسٹر کے قیام کے سلسلہ میں مرکزی حکومت سے نمائندگی کی تھی ۔ کے ٹی آر نے دو مربتہ مرکزی وزیر ہسبنڈی لومس ٹکسٹائیل سے ملاقات کر کے سرسلہ میں میگا ٹیکسٹائل کلسٹر کے قیام کی خواہش کی جس پر مرکزی حکومت نے قیام کا تیقن دیا تھا تاہم مرکزی بجٹ میں سرسلہ میں میگا ٹیکسٹائل کلسٹر کے قیام کا کوئی دکر نہیں جبکہ سرسلہ کے بنکروں صنعتی مزدوروں نے ٹیکسٹائل پارک کے قیام کا مرکزی حکومت سے امیدیں وابستہ کر رکھی تھی اس سلسلہ میں ریاستی وزیر کے تارک راما راو اور جوپلی کرشنا راو حیدرآباد میں ایک خصوصی اجلاس میں سرسلہ بنکروں کو کپڑے کی تیاری کے ساتھ انہیں طبی سہولتوں کی فراہمی ‘انشورنس اور کپڑے کی صنعت کے فروغ کے سلسلے میں کچھ اہم فیصلے کئے تھے تاہم مرکزی بجٹ میں سرسلہ میں ٹیکسٹائل پارک کے قیام کا ذکر تک نہیں ہونے کے بناء سرسلہ کپڑا صنعت بینکروں مزدوروں میں بے انتہا مایوسی پھیل گئی ہے ۔