مرکزی بجٹ شکست خوردگی کا اظہار : کانگریس

نئی دہلی ۔ یکم ؍ فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی بجٹ 2018-19ء کو شکست خوردگی کا مظہر قرار دیتے ہوئے اہم اپوزیشن کانگریس نے کہا کہ یہ بجٹ معیشت کے مسائل کی یکسوئی سے قاصر رہا ہے۔ صدر کانگریس راہول گاندھی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف تیقنات دیتی ہے ان کی تکمیل نہیں کرتی۔ گذشتہ چار سال سے اس نے یہی طریقہ اختیار کر رکھا ہے۔ اب مودی حکومت کیلئے صرف ایک ہی سال باقی ہے۔ کیا وہ تمام انتخابی وعدوں کی ایک سال میں تکمیل کرسکے گی۔ کاشتکاروں سے منصفانہ قیمت، فینسی اسکیم، بے مثال بجٹ کے دعوے کئے گئے ہیں۔ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کا تیقن دیا گیا تھا لیکن حکومت ایک بھی تیقن کی تکمیل نہیں کرسکی۔ سابق مرکزی وزیرفینانس پی چدمبرم نے کہا کہ بجٹ تجاویز زیادہ جرأتمند ہونی چاہئے تھی۔