مرکزی بجٹ رئیل اسٹیٹ شعبہ کیلئے بہتر، ڈائرکٹر شیتھ کارپ

حیدرآباد ۔ یکم فروری (سیاست نیوز) مرکزی بجٹ 2017 ء کے تعلق سے مابعد نوٹ بندی رئیل اسٹیٹ شعبہ کو کافی تشویش لاحق تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیر فینانس ارون جیٹلی سے توقعات بھی وابستہ کی جارہی تھیں اور انھوں نے اس ضمن میں کچھ مثبت قدم اُٹھائے ہیں۔ Sheth Corp کے ڈائرکٹر مسٹر چنتن شیٹھ نے کہاکہ ڈیولپرس کو غیر فروخت پراجکٹس پر ٹیکس راحت دی گئی ہے۔ طویل مدت سرمایہ فوائد ٹیکس کی مدت کو 3 سال سے کم کرکے 2 سال کیا گیا۔ اس سے سرمایہ کاروں اور ڈیولپرس دونوں کو فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ کفایتی مکانات کی طلب میں کافی اضافہ ہوا ہے اور حکومت نے بجٹ میں اس طرف توجہ دی۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے لئے 23000 کروڑ روپئے مختص کئے گئے اور 2019 ء تک ایک کروڑ مکانات کا منصوبہ ہے۔ صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر نائٹ فرینک انڈیا شیئر بائجنل نے بھی رئیل اسٹیٹ شعبہ کے لئے خوش آئند بجٹ قرار دیا۔ انھوں نے کہاکہ مرکزی بجٹ میں اس شعبہ کو نمایاں اہمیت دی گئی ہے۔

خود روزگار اور چھوٹی صنعتوں پر لکچر
حیدرآباد ۔ یکم فروری (راست) محمد عبدالقدیر نائب صدر کے بموجب ماہنامہ رہبر صنعت و تجارت اور گڈ کاز سوسائٹی کا ہفتہ واری پروگرام بروز اتوار 5 فروری کو 11 تا 2 بجے دن بمقام چاندنی فنکشن ہال، نیو اکبر ٹاور ملک پیٹ پر منعقد ہوگا۔ جناب محمد صدیق طاہر سرکہ بنانے کے طریقہ کا عملی مظاہرہ کریں گے۔ جناب محمد سلیم الدین ہربل شیمپو بنانے کا بھی مظاہرہ کریں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9393420909 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔