مرکزی اسکیمات سے ریاستی حکومت کی لاپرواہی کا الزام

یلاریڈی۔/20 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خاندان کی حکمرانی اور بدعنوانی کی حکومت کانگریس کے بعد اب ٹی آر ایس چلا رہی ہے۔ ضلع بی جے پی صدر بانا لکشما ریڈی نے منڈل رام ریڈی پر بی جے پی منڈل کمیٹی کے انتخابات میں شرکت کرکے پارٹی ارکان کے ساتھ اجلاس میں تلنگانہ سرکار پر الزام لگایا۔ مزید کہا کہ 2022 تک ملک میں جھونپڑیوں سے پاک کرنے تلنگانہ کو مرکز نے 96 ہزار مکانات منظور کرنے پر ریاستی حکومت نے اب تک مستحقین کا انتخاب تک نہیں کیا ہے۔ اس طرح مرکزی فلاحی اسکیمات کو لیکر ریاستی حکومت لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ بی جے پی منڈل کمیٹی کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ صدر کیلئے بھوما گوڑ، جنرل سکریٹری کیلئے سرینواس، نائب صدر ملیش کو منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر قائدین میں سری رام ریڈی، گوپی ، کروناکر، رمیش ریڈی، سریدھر، رمیش، راجا گوڑ، گنگا راجم، راجو موجود تھے۔