مرکزکی سرکاری کمپنیوں کو بند کرنے کی سازش :کانگریس

نئی دہلی4اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت پرائیویٹ کمپنیوں کو بچانے اور بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) اور مہانگر ٹیلی فون نگم لمیٹڈ (ایم ٹی این ایل) جیسی سرکاری کمپنیوں کو بندکرکے وہاں کے ہزاروں ملازمین کو نکالنے کی سازش کررہی ہے ۔کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت نے پانچ برس کے دوران ان دونوں کمپنیوں کو ‘سلو پوائزن’ دیا ہے اور اس نے بی ایس این ایل کے 54ہزار سے زیادہ ملازمین کو باہر کا راستہ دکھانے اور ایم ٹی این ایل کاوجود پوری طرح مٹانے کی تیاری کرلی ہے۔