فتح اللہ ۔13جون ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ 32مقابلوں میں 6ٹسٹ سنچریاں اسکور کرنے والے ہندوستانی اوپنر مرلی وجئے جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف یہاں کھیلے جارہے ٹسٹ میں 150رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے ‘ لیکن وہ ڈبل سنچری اسکور کرنے کے خواہاں ہیں۔ مرلی وجئے نے تاحال 32ٹسٹ مقابلوں میں 139 ‘ 167 ‘ 153 ‘ 146 ‘ 144 اور 150رنز اسکور کئے ہیں لیکن وہ ان سنچریوں کو ایک قدم اور آگے لے جاتے ہوئے کریئر میں جلد پہلی ڈبل سنچری اسکور کرنے کے خواہاں ہے۔