حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : دوران خون میں رکاوٹ کے سبب امراض قلب لاحق ہوتے ہیں اور اس سے گردوں کے ناکام ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ آئی وی یو ایس ٹکنالوجی کے ذریعہ اس خطرہ کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ عالمی اعداد و شمار کے مطابق امراض قلب کے سبب گردوں کے ناکام ہونے کے 48 فیصد کیس پیش ہوئے ہیں ۔ Max کیور ہاسپٹلس حیدرآباد نے اس کے علاج کے لیے آئی وی یو ایس ٹکنالوجی کو متعارف کیا ہے جس سے گردوں کے فیل ہونے کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے ۔ اس طریقہ کار کو میاکس کیور ہاسپٹلس حیدرآباد پر مشہور ماہر قلب ڈاکٹر شرت ریڈی نے عملی مظاہرہ کرتے ہوئے پیش کیا ۔ سینئیر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر شرت ریڈی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی ۔ پچھلے دو سالوں کے دوران ڈاکٹر شرت نے اس ٹکنالوجی کے ذریعہ 24 سرجریز انجام دی ہے ۔۔