مرض فلریاء کی گو لیاں کھانے کی اپیل

ہمناآباد /11 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہمناآباد میںبروز اتوار14.12.14کو ہر ایک آنگن واڑی سینٹر میں بو تھ بنا کر مرض فلریاء کی گو لیاں تقسیم کی جا ئیں گی،ان گو لیوں کے استعمال سے فلریاء کا مرض نہیں ہو گا۔محکمئہ صحت کت عہدیداروں نے بلا خوف کے یہ گو لیاں استعمال کرنے کی صلاح دی ہے ، انکا استعما ل کھا نہ کھا نے کے بعد ہی کریں۔حاملہ خواتین،دل کے مریض، شوگر کے مریض،دو سال سے کم عمر کے بچے،اور لمبی مدت سے جو بیمار ہیں وہ لوگ یہ گولیاں نہ کھائیں۔15.16تاریخ کو ہر اسکول اور گھر گھر پہنچ یہ گو لیاں کھلائی جا ئیں گی۔انکا ایک فائدہ یہ ہو گا کے اگر کسی کے جسم میں اس بیماری کے جراثیم موجود بھی رہے تو یہ گولیاں کھا نے سے جراثیم کا خاتمہ ہو جائے گا۔اس پروگرام کو کا میاب بنا نے میں تمام آنگن واڑی ٹیچرس،آشا ورکرس،ہیلتھ ورکر(مرد وخواتین)اور اعلی عہدیدار موجود رہیں گے۔اس پر وگرام کی نگرانی ڈاکٹر مدنا ویجانا تھ(ڈی،ایچ،او)،ڈاکٹر انیل چنتا منی،اس کی نگرانی کریں گیں۔ہمناآباد کے رکن اسمبلی رآج شیکھر پا ٹل نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کے وہ ان گو لیوں کا استعمال کریں۔