جمعرات , دسمبر 12 2024

مرض جذام کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ہدایت

محبوب نگر میں طبی عہدیداروں کے اجلاس سے کلکٹر رونالڈ روم کا خطاب

محبوب نگر ۔ 16 ؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محکمہ طب و صحت کے تحت اسکیمات پر عمل آوری مناسب انداز میں جاری ہے ۔ تاہم جذام کے انسداد کے لئے اقدامات اطمینان بخش نہیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر رونالڈ روز نے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں منعقدہ جائزہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر رجنی ضلع پروگرام آفیسرس کے ساتھ خصوصی اجلاس طلب کیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ کے سی آر کیٹس ‘ آنکھوں کی روشنی جیسے اسکیمات پر عمل آوری میں محبوب نگر ضلع کا تقابل دیگر اضلاع سے کیا جائے تو ہمارے ضلع کی کارکردگی بہتر ہے ۔ لیکن میڈیکل آفیسر لاپرواہی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنا کام کریں ۔ جذام کے انسداد کے لئے ضلع بھر ضروری اقدامات کی سختی سے انہوں نے ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ اسکیمات کی کاکردگی بروقت ویب سائیٹ پر درج کی جائے ۔ تمام اسکیمات پر صد فیصد عمل آوری کرتے ہوئے ضلع کی منفرد شناخت کے لئے کوشش کی جائے ۔ میڈیکل آفیسرس کام کو التواء میں نہ رکھیں ۔ آر بی ایس کے کے لائحہ عمل کو فوری تیار کیا جائے ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی ایم این ایچ اور ڈاکٹر دھننجئے‘ آر ایس کے کے ضلع کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ششی کانت ‘ ڈاکٹر کرشنا ‘ ڈاکٹر زرینہ بانو بی او ‘ ڈی پی او سعید و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT