قاہرہ ۔ 18 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے معزل اسلام پسند صدر محمد مرسی کے 12 حامیوں کو گزشتہ سال پولیس جنرل کو گولی مارکر ہلاک کرنے کے الزام کے سلسلے میں سزائے موت سنائی ہے۔ 12 ملزمین اُن 23 مدعی علیہان میں شامل ہیں جن پر 19 ستمبر کو دارالحکومت قاہرہ میں اسلام پسندوں کے طاقتور گڑھ پر دھاوے کے دوران پولیس پر گولیاں چلانے اور قتل و اقدام قتل کا الزام لگایا گیا ۔ ان ملزمین پر ایک جہادی تنظیم کی رکنیت رکھنے کا بھی الزام ہے ۔ دیگر 11 ملزمین ہنوز مفرور بتائے گئے ہیں۔