قاہرہ ۔ /13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی عدالت نے معزول اسلام پسند صدر محمد مرسی کے 101 حامیوں کو آج 3 سال سزائے قید سنائی ۔ سرکاری میڈیا کے مطابق دمیاط شہر میں پرتشدد احتجاج پر یہ سزاء سنائی گئی۔ مصر کی عدالتوں میںمحمد مرسی کے حامیوں کے خلاف اجتماعی مقدمات اور اس نوعیت کی سزاؤں پر پہلے ہی بین الاقوامی برادری نے تشویش ظاہر کی ہے ۔ انسانی حقوق کے گروپس نے بھی حکام پر عدالت کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ عدالت نے دمیاط شہر میں جولائی 2013 ء کی جھڑپوں کیلئے 101افراد کو مجرم قرار دیا۔