مرسی کے دو حامیوں کو سزائے موت

قاہرہ ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک مصری عدالت نے سابق اسلام پسند صدر محمد مرسی کے دو حامیوں کو سزائے موت سنائی جبکہ انہیں گذشتہ سال ان کی برطرفی کے بعد پھوٹ پڑنے والے تشدد سے متعلق کئی کیسوں میں مجرم پایا گیا۔ بالائی مصری منیا عدالت نے 43 دیگر ملزمین بشمول ایک نابالغ کو ایک سال تا عمر قید کی سزائیں بھی سنائی۔ کل جاری کردہ فیصلہ میں اخوان المسلمین کے 28 حامیوں کو الزامات منسوبہ سے بری بھی کیا گیا۔ سرکاری نیوز ایجنسی مینا نے اطلاع دی کہ اسی عدالت نے سابق میں 529 ملزمین کو سزائے موت سنائی تھی ، بعدازاں 37 مدعا علیہان کیلئے یہ سزا برقرار رکھی گئی۔