مرسی کی معزولی کے ایک سال بعد مصر کے قصر صدارت کے پاس 2 بم دھماکے ، ایک پولیس عہدیدار ہلاک

قاہرہ۔ 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصری پولیس کے کرنل ہلاک اور دیگر 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 2 بم مصر کے قصر کے صدارت کے قریب دھماکے سے پھٹ پڑے۔ پولیس کے بموجب اسلام پسندوں نے چند دن قبل انتباہ دیا تھا کہ قصر صدارت کے قریب دھماکو مادے نصب کئے گئے ہیں۔ ایک سال قبل فوج نے اسلام پسند صدر محمد مرسی کو اقتدار سے معزول کیا تھا ، آج اس واقعہ کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور اب ، سابق سربراہ فوج عبدالفتاح السیسی صدر مصر ہیں۔