قاہرہ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں ایک اعلیٰ عدالتی عہدیدار نے معزول صدر محمد مُرسی اور ان کی اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمون کے ایک نائب سربراہ کو فوجی ٹریبونل سے رجوع کئے جانے کی تردید کی ہے۔ ایک عہدیدار نے گزشتہ روز کہا تھا کہ استغاثہ نے معزول صدر محمد مرسی اور اخوان کے سینئر لیڈر خیزت الشاط کو اگسٹ 2013 ء کے دوران شہر سوئز میں تشدد کے ایک مقدمہ میں ماخوذ کیا ہے۔ تاہم اس عہدیدار نے وضاحت کی کہ اس اعلان میں غلط سرزد ہوئی تھی کیونکہ فوجی استغاثہ نے مُرسی یا شاط کو 199 مدعی علیہان میں شامل نہیں کیا ہے۔ جولائی 2013 ء میں اسلام پسند صدر مرسی کو اقتدار سے معزول کئے جانے کے فوری بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ بعدازاں الشاط کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔