مرسیلو ورلڈکپ میں سب سے زیادہ گول بنانے والے کھلاڑی

بیلوہاریزونٹے 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کیاسٹرائیکر مرسیلو کلوز برازیل کے خلاف منعقدہ سیمی فائنل میں گول کرکے فیفا ورلڈ کپ ٹورنمنٹس میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ مرسیلو نے برازیل کے خلاف اپنے کیرئیر کا 16واں گول کیا ہے۔
مقام
نام
ملک
گولس کی تعداد
مقابلوں میں شرکت
ورلڈکپ ٹورنمنٹس
1
مرسیلو کلوز
جرمنی
16
23
2002، 2006، 2010، 2014
2
رونالڈو
برازیل
15
19
1998، 2002، 2006
3
گرڈ میولر
مغربی جرمنی
14
13
1970، 1974
4
جسٹ فونٹین
فرانس
13
6
1958
5
پلے
برازیل
12
14
1958، 1962، 1966، 1970
36 سالہ مرسیلو جرمنی کے سب سے زیادہ گول بنانے والے کھلاڑی ہیں اور انھوں نے 136 مقابلوں میں 71 گول کئے ہیں۔ دریں اثناء وہ جرمنی کے واحد کھلاڑی ہیں جنھوں نے چار ورلڈ کپ ٹورنمنٹس میں حصہ لیا اور گول بنائے ہیں۔ جس میچ میں مرسیلو نے گول کیا ہے اُس مقابلہ میں جرمنی کو کبھی شکست نہیں ہوئی۔ مرسیلو نے ورلڈکپ میں 16 واں گول کرتے ہوئے برازیل کے سابق اسٹار کھلاڑی رونالڈو کی جانب سے بنائے جانے والے 15 ورلڈکپ گولس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ گولس بنانے والے کھلاڑیوں تفصیلات جدول میں دیکھی جاسکتی ہیں۔