مرزا قدوس بیگ کو توصیف نامہ کی حوالگی

محبوب نگر ۔4جون ( ذریعہ میل ) جشن تلنگانہ یوم تاسیس کے موقع پر مرزا قدوس بیگ صدر ضلع مسلم لیگ کو تہنیت پیش کرتے ہوئے شال ‘ مومنٹو ‘ توصیف نامہ و نقدی رقم انعام دی گئی ۔ انہوں نے جشن تلنگانہ کے مشاعرہ پروگرام بعنوان ’’ سنہرا تلنگانہ ‘‘ میں جشن تلنگانہ کے تعلق سے اپنی ایک نظم سنائی جس پر حکومت تلنگانہ اور سامعین نے بھرپور داد پیش کی ۔ مقامی رکن اسمبلی سرینواس گوڑ ‘ ضلع جوائنٹ کلکٹر رام کشن کے علاوہ دیگر قائدین بھی شریک تھے ۔