مردوں کیلئے بھی کمیشن ہونا چاہئے: بی جے پی ایم پی

بلیار(یو پی) ۔ 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی ایم پی ہری نارائن راج بھر نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی کمیشن برائے خواتین کے خطوط پر مردوں کی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے بھی ایک پیانل تشکیل دیا جانا چاہئے۔ انہوںنے گزشتہ روز یہاں میڈیا والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی کمیشن برائے خواتین تو موجود ہے لیکن اس طرح کا کوئی کمیشن مردوں کے لیے نہیں ہے۔ مرد لوگ خواتین کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر خودکشی کررہے ہیں اور ان کے خلاف بھی جھوٹے مقدمات دائر کیے جارہے ہیں۔ جب مینس کمیشن کی تشکیل ہوجائے گی وہ مردوں کے لیے انصاف طلب کرنے کا مناسب فورم ثابت ہوگا۔