مردم شماری کا کام جاری

یلاریڈی ۔ 27نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی میں مردم شماری کا کام جاری ہے ۔ سال 2011ء کے تحت فہرست رائے دہندگان میں تبدیلی وغیرہ جدید رائے دہندوں کو شامل کرنے کیلئے یہ پروگرام چلایا جارہا ہے ۔ منڈل ریونیو عہدیدار گھر گھر جاکر رائے دہندوں کی تفصیلات معلوم کررہے ہیں ۔ ماہ آخر تک منڈل میں مردم شماری کا کام مکمل کرلیا جائے گا ۔ دوسرے علاقوں سے ملازمت کیلئے روزگار کیلئے رخ کرنے والے افراد اپنی تفصیلات درج کروانے کا عہدیداروں نے مشورہ دیا ۔ منڈل لنگم پیٹ مستقر پر انویزلیٹرس نے مردم شماری کی سال 2011ء کے مردم شماری کے تحت عہدیدار افراد خاندان کی تفصیلات حاصل کررہے ہیں ۔ افراد خاندان کے ساتھ ساتھ آدھار کارڈ ‘ راشن کارڈ ‘ موبائیل فون نمبرات حاصل کر کے درج کررہے ہیں ۔ اس مردم شماری کے دوران جدید رائے دہندے اپنا نام شامل کرواسکتے ہیں ۔ مردم شماری کے ان عہدیداروںکو  اپنے افراد خاندان والوں کی مکمل تفصیلات درج کرواتے ہوئے رائے دہندوں کے نام وغیرہ بھی درست کروالیں تاکہ مستقبل میں سہولت ہو ۔ مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ اس پروگرام سے غفلت نہ برتیں بلکہ اپنا نام ‘ پتہ ضروری تفصیلات ضرور درج کروائیں۔