اوٹکور ۔ 3 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اوٹکور میں مردم شماری کا کام تیزی کے ساتھ جارہی ہے ۔ جناب وسنت کمار تحصیلدار اوٹکور محترمہ وینکٹماں ، ایم پی ڈی او اوٹکور نے سیاست نیوز کو بتایا کہ اوٹکور منڈل کے 18 گرام پنچایتوں میں 195 اساتذہ مردم شماری کے تحت ناموں کا اندراج اور ناموں کی تصحیح آدھار نمبرات کے اندراجات وغیرہ گھر گھر پہنچا کر کررہے ہیں ۔ انہوں نے سروے میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ سے خواہش کی کہ وہ غلطی کا اعادہ نہ کرتے ہوئے ناموں کا درست ، صحیح اندراجات کریں اس موقع پر اے ایس او جناب دیوی کماری اور اساتذہ بھی موجود تھے ۔