سافٹ ویر انجینئیر کے خلاف پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد/3ستمبر ( سیاست نیوز ) جسمانی کمزوریوں اور جنسی خامیوں کی پردہ پوشی کیلئے بیوی کو دھمکانے والے ایک شخص کے خلاف اس کی بیوی نے شکایت کردی ۔ پولیس میں شکایت کے دوران خاتون نے شوہر پر سنگین الزامات لگائے اور کہا کہ اس کے شوہر نے سہاگ رات ہی کے دن اس کی عریاں تصاویر حاصل کی تھی اور مبینہ طور پر عریاں ویڈیو تیار کرتے ہوئے دھمکا رہا تھا اور اس بات کی دھمکی دی تھی کہ اگر وہ اس کی نامردانگی کا کسی سے ذکر کرے گی تو وہ اس ویڈیو کو عام کردے گا ۔ تاہم خاتون کے مطابق ایک عرصہ تک اس نے شوہر کی جنسی کمزوری کا کسی سے ذکر نہیں کیا ۔ جس کے بعد اس نے شوہر کی دادی اور اس کے والدین سے بھی جنسی کمزوری کا ذکر کیا لیکن کسی نے اس پر توجہ نہیں دی ۔ بیوی کی ان حرکتوں کے بعد راجندر پرساد نامی شخص نے بیوی کو بیماری کا بہانہ بتاکر بدنام کرنے لگا ۔ لیکن بات پولیس سے تب رجوع ہوئی ۔ جب اس شخص راجندر پرساد نے دوسری شادی کی کوشش کر رہا تھا ۔ کرنول ضلع سے تعلق رکھنے والے راجندر پرساد کی شادی حیدرآباد کی ساکن لڑکی سے گذشتہ سال اگست میں ہوئی تھی ۔ شادی کے وقت 45 لاکھ روپئے جہیز کے طور پر دئے گئے تھے اور اس کے بعد بھی لڑکی کے والدین نے مزید 10 لاکھ روپئے دئے تھے۔ راجندر پرساد پیشہ سے سافٹ ویر انجینئیر بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔