رباط ۔ 27 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مراقش نے آج 52 مشتبہ افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا جو مبینہ طور پر دولت اسلامیہ کی مراقش میں شاخ قائم کرنے اور شمالی افریقی ملک میں حملے کرنے کی سازش کررہے تھے۔ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تحقیقات کی تکمیل کے فوری بعد ان پر مقدمہ چلانے کا وزارت داخلہ مراقش نے اعلان بھی کیا۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ دہشت گرد حملوں کی سازش آخری مراحل میں تھی۔