مراقش میں بس حادثہ، 31 ہلاک

رباط ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسکول کے کھیلوں کے ایک مقابلہ سے واپس ہونے والے طلبہ کی بس کو حادثہ پیش آیا جس میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک لاری اور طلبہ کی بس کے درمیان تصادم کے بعد دونوں گاڑیاں شعلہ پوش ہوگئیں۔ یہ حادثہ جنوبی مراقش میں پیش آیا اور ستمبر 2012ء کے بعد شمالی افریقہ کی مملکت میں پیش آنے والا بدترین حادثہ تھا۔ 2012ء میں ایک بس کھائی میں گر پڑی تھی۔