مراسم صندل عرس شریف حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کا بکمال عقیدت انصرام

گلبرگہ:/2 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حضرت بندگی مخدوم خواجہ دکن سیدنا بندہ نوازگیسودرازؒکے 611سالہ عرس شریف کے جلوس صندل مبارک کا کل رات ساڑھے دس بجے آستانہ عالیہ پر ورود ہوا۔ تقدس مآب حضرت سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین نے گیارہ سیڑھی پر ارکان خانوادہ کے ہمراہ صندل کا استقبال فرمایا اور صندل کی کشتی سرپر اٹھائی۔ ارکان خانوادہ نے صندل کی کشتیاں بکمال عقیدت گنبد مبارک میں پہنچائیں۔ سماع خانہ درگاہ شریف میں محفل سماع جاری رہی۔ ایک بجے فاتحہ بائیس خواجگان چشت پیش کی گئی۔ محترم سید شاہ گیسودراز خسروحسینی صاحب قبلہ نے ارکان خانوادہ، مشائخین عظام ، علمائے کرام اور وابستگان سلسلہ و عقیدتمندوں کی موجودگی میں مراسم صندل مالی نہایت خشوع و بکمال ادب انجام دیئے۔ اس موقع پر حضرت سید محمد علی الحسینی ،ڈاکٹر سید مصطفی حسینی ،حضرت سید شاہ یوسف حسینی صاحب،حضرت سیدشاہ عارف حسینی حضرت سید شاہ تقی اللہ حسینی چیف ایڈیٹر کے بی این ٹائیمز، ۔حضرت امین میاں چشتی فرزندحضرت فضل المتین چشتی گدی نشین اجمیر شریف، حضرت سید ید اللہ حسینی فرزند سجادہ نشین روضہ ء خرد، حضرت سید شاہ باقر شبیر حسینی عرف ندیم بابا، حضرت سید ذکی حسینی اویس بابا، سید کرامت حسینی ،سید اکبر حسینی، ارکان خانوادہ روضہ بزرگ و روضہ خردحضرت قاسم ابوالعلائی سجادہ نشین درگاہ حضرت محمد حسین حیدر آباد، حضرت سید ابو تراب قادری سجادہ نشین درگاہ شریف ہلکٹہ حضرت سید امان اللہ قادری، حضرت سید ہدایت اللہ قادری سجادہ نشین درگاہ شریف املی محلہ، حضرت سید وسیم بابا سجادہ نشین نیلور شریف،حضرت محمد منہاج الدین متولی درگاہ شریف حضرت لنگوٹ بند ؒ میرصدرالدین علی خان،سید اسد اللہ حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت امین الدین بیجاپور،سید یوسف حسینی برادر سجادہ گوگی شریف،سید امین رضوی سجادہ نشین سید علی گوڑہ حیدرآباد، حاجی سیٹھ حیدرآباد، مولانا سید عبدالرشید صدر مدرس دارالعلوم دینیہ بارگاہ بندہ نواز ؒ ، مولانا تنویر احمد صاحب ، مولانا فضل احمد صاحب، حبیب معظم ،محمد جعفر ، محمد شفیع، محمد واحد امراینڈ سنس، عبدالستار پلاں ،سید ساجد حسینی، محمد عمران، حامد کاریگر کے علاوہ دہلی اور ملک کے مختلف حصوں کے مہمان مشائخین اور علمائے کرام موجود تھے۔صندل مالی کے بعد بند سماع کی محفل منعقد ہوئی۔