کلواکرتی /26 جنوری ( راست ) دو یومی ریاستی خواتین کانفرنس کے زیر اہتمام جامعتہ المومنات مغل پورہ حیدرآباد متصل بس اسٹانڈ کلواکرتی ضلع محبوب نگر میں منعقدہ خواتین کے کثیر اجتماع سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں دعوت و تبلیغ کا کام اشد ضروری ہے ۔ دعوت و تبلیغ میں عورت و مرد کی شرط نہیں ۔ عورتوں میں عورتیں اور مردوں میں مرد آپس میں دعوت و تبلیغ کے فرائض انجام دینا چاہئے ۔ تعلیم میں کوئی زبان کی قید نہیں ۔ ہر زبان میں تعلیم حاصل کرنا اور اس میں عبور اور مہارت پیدا کرنا ضروری ہے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ سمیرہ خاتون کی قرات ، قاریہ فرحت فاطمہ کی نعت شریف سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض مفتیہ رقیہ فاطمہ نے انجام دی ۔ سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین نے کہا کہ اسلام ایک ایسا دین ہے جو ساری زندگی کو محیط ہے ۔
اس لئے دین اسلام سے ہمارا لگاؤ ، شائستگی ہو اور اس کی ذمہ داری ہر فرد پر ہے ۔ آج اسلامی احکامات اور قوانین کے خلاف آواز بلند کئے جارہے ہیں کہ اسلامی قوانین سے خواتین پر ظلم ہوتا ہے اور عورتوں کے حقوق پامال ہوتے ہیں ۔ جبکہ مذہب اسلام نے ہی عورتوں کو بلند مقام عطا کیا ۔ اسلام ہماری روز مرہ زندگی کے ہر پہلو کی رہنمائی کرتا ہے ۔ دوسرے مذاہب کے برخلاف ان کو میراث میں حصہ عطا کیا جاتا ہے ۔ طلاق یا خلع کے بعد اسلام نے خواتین کو دوسرے نکاح کا اختیار بھی عطا کیا ہے اور اسلام نے مرد اور عورت کو حصول علم کا اختیار دیا ہے ۔ لیکن وہ مسلمان جو اپنی زندگی میں دوسرے مذاہب کی اندھی تقلید کر رہے ہیں جس کے سبب ان کو میراث کے حق سے محروم رکھا جارہا ہے اور بیوہ عورتوں کو منحوس قرار دیا جاتا ہے جبکہ صحابہ کرامؓ نے بھی کئی ایسی عورتوں سے نکاح کئے ہیں جو بیوہ تھیں ۔ انہی اغراض و مقاصد کے تحت جامعتہ المومنات کے زیر اہتمام 8، 9 فروری عیدگاہ میر عالم حیدرآباد میں دو یومی خواتین کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔ جس میں تقاریر کے علاوہ حضور اکرم ﷺ کی سنتوں کی عملی تربیت دی جائے گی ۔