محفل درود شریف
حیدرآباد /30 نومبر ( راست ) کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام بسلسلہ استقبال ماہ ربیع الاول المنور محفل درود شریف زیر نگرانی مولانا غلام احمد قریشی مجددی نقشبندی القادری امیر انٹرنیشنل مسلم تحریک تحفظ سنیت یکم ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام قدیم سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات حسینی علم مقرر ہے ۔
جشن میلادالنبیﷺ
حیدرآباد /30 نومبر ( راست ) انجمن فدائیان محمد ﷺ کے زیر اہتمام گیارہ روزہ مجالس عید میلادالنبی ﷺ مولانا ڈاکٹر سید محمد ناصر الدین جیلانی جامع سلاسل المعروف بہ سید اسراراللہ شاہ نوری چشتی قادری سرپرست اعلی انجمن فدائیان محمد ﷺ 10 ڈسمبر للی ماڈل ہائی اسکول نزد شاخ خانقاہ نوریہ شمالی لالہ گوڑہ سکندرآباد بوقت ساڑھے آٹھ بجے شب منعقد کئے ہے ۔
جشن میلادالنبیؐ
٭٭ مرکزی تنظیم اہل سنت و جماعت عنبر پیٹ کے زیراہتمام جلسہ جشن عیدمیلادالنبیؐ یکم ربیع الاول بروز جمعرات کو بعد مغرب تا عشاء مسجد بلال پٹیل نگر عنبر پیٹ مقرر ہے ۔ نگرانی مولوی سید شاہ محمد فیض الدین قریش قادری الجمالی المعروف سلیم پاشاہ صدر تنظیم ، مولانا فیروز خان نظامی ، مولانا محمد شرف الدین خطاب کریں گے ۔
حافظ محمد عبداللہ قریشی عبقری شخصیت:حافظ محمد صابر پاشاہ
حیدرآباد ۔ /30 نومبر (راست) حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری محمد عبداللہ قریشی الازہری الملتانی نائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ ( سابقہ) خطیب مکہ مسجد (سابقہ) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپؒ عالم اسلام کی عبقری شخصیت تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے حضرتؒ کو کئی ایک کمالات سے سرفراز کیا تھا ان کی زندگی کتاب و سنت کا آئینہ دار تھی ۔ آپ ایک جلیل القدر عالم دین عظیم المرتبت مفسر بلند پایہ ادیب اور صاحب روحانیت بزرگ تھے ۔حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے مزید بتایا کہ مصباح القراء جن علوم و کمالات کے وارث تھے آپ نے ان کو اپنے تلامذہ میں منتقل فرمایا ۔ آپ نے نہ کبھی استفادہ میں کمی کی نہ افادہ میں بخالت کی ۔
مدرسہ الہیہ کے شعبہ حفظ میں
مفت داخلے
حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( راست ) : مدرسہ الہیہ ذکور افضل ساگر ملے پلی میں شعبہ حفظ میں مفت داخلے جاری ہیں اور اس شعبہ میں داخلہ لینے والے تمام طلبہ کے لیے بغیر تعلیمی فیس مفت کا نظم ہے ۔ اور اس شعبہ میں داخلہ لینے والے تمام طلبہ بغیر تعلیمی فیس مفت کا نظم ہے جہاں حفظ و ناظرہ کے ساتھ ساتھ انگریزی ، حساب اور ضروری فقہ بھی پڑھائی جائے گی ۔ یہ مدرسہ گذشتہ 48 سال سے دینی خدمات انجام دے رہا ہے اور اس میں ماہر و تجربہ کار اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اوقات مدرسہ صبح 9-30 تا 4 بجے شام رہیں گے ۔ کالج کے طلبہ و دیگر مصروف حضرات کے لیے حسب سہولت تعلیمی اوقات رہیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801060503 ۔ 8801233872 پر ربط کریں ۔۔
لجنتہ العلماء کے مجلس شوریٰ کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( راست ) : مولانا عبید اللہ مفتاحی نائب معتمد لجنتہ العلماء کے بموجب یکم دسمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مدرسہ اسلامیہ معارف القرآن پی وی این آر ایکس پریس وے پلر نمبر 222,207 نزد مدینہ مسجد اکبر ہلز راجندر نگر لجنتہ العلماء کے مجلس شوری کا اجلاس منعقد ہوگا ۔ صدارت مولانا عبدالملک المظاہری کریں گے ۔۔
جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی کی اطلاع کے بموجب یکم دسمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔۔
جلسہ ہائے میلاد النبی ﷺ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( راست ) : مولانا سید اسحاق محی الدین قادری بانی کے بموجب یکم تا 12 ربیع الاول بوقت بعد نماز مغرب تا عشاء احاطہ مدرسہ بابا العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ میں زیرسرپرستی مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی اور زیر نگرانی ڈاکٹر میر وجاہت علی کے 12 روزہ محفل کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں یکم ربیع الاول مولانا قاضی سید محمود حسین ’ آمد رحمتہ للعالمین ﷺ ‘ 2 ربیع الاول مولانا محمد افتخار قادری سبحانی ’ رسول اللہ ﷺ کی مکی زندگی ‘ 3 ربیع الاول مولانا محمد شبیر احمد یعقوبی ’ رسول اللہ ﷺ کی مدنی زندگی ‘ 4 ربیع الاول مولانا محمد حیدر علی یعقوبی ’ رسول اللہ ﷺ اور غزوات ‘ 5 ربیع الاول مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ’ قرآن و حدیث کی روشنی میں محبت رسول ﷺ کی اہمیت ‘ 6 ربیع الاول مولانا سید محمد معز الدین شرفی ’ رسول اللہ ﷺ اور علم غیب ‘ 7 ربیع الاول مولانا حافظ محمد ریاض احمد ’ رسول اللہ ﷺ محبت و اہلبیت و صحابہؓ ‘ 8 ربیع الاول مولانا مرزا مصطفی بیگ ’ رسول اللہ ﷺ اور معجزات ‘ 9 ربیع الاول مولانا حافظ سید رئیس الدین ملتانی ’ رسول اعظم ﷺ اور اسوہ حسنہ ‘ مولانا عبدالقوی ’ رسول اللہ٭ اور خلق عظیم ‘ 11 ربیع الاول میلاد جلوس و مرکزی جلسہ مقرر ہے ۔ جس میں مہمانان خصوصی مولانا سید محمد قبول پاشاہ شطاری ، مولانا سید آل مصطفی قادری الموسوی ( علی پاشاہ ) ، حضرت مولانا محمد مصطفی شریف نقشبندی قادری ، مولانا سید محمد سلطان محی الدین قادری الموسوی ، مولانا سید اولیاء حسینی ، مولانا محمد شرف الدین قادری ، مولانا قاضی محمد ناصر الدین صدیقی ، مولانا رضوان قریشی ، مولانا سید رضوان پاشاہ قادری لاابالی ہوں گے ۔ جلسہ کا اختتام مولانا حافظ غلام محمد خاں نقشبندی کی دعا پر ہوگا ۔ جب کہ نظامت کے فرائض مولانا محمد افتخار قادری سبحانی انجام دیں گے ۔۔
٭٭ کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ میلاد النبیؐ یکم ربیع الاول کو بعد نماز عشاء جامع مسجد میر صاحب کرمن گھاٹ زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری منعقد ہوگا ۔ قرات و نعت شریف کے بعد مولانا سید عبدالواسع نقشبندی ، مولانا سید حامد الحسن کلیمی علی پاشاہ قادری ، مولانا محمد باقر علی صدیقی قادری ، جناب محمد نوید بیابانی ، جناب محمد بن علی چشتی کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ فیضان چشتیہ حیدرآباد دکن کے زیر اہتمام جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر 12 روزہ محافل میلاد یکم تا 12 ربیع الاول روزانہ بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ نٹراج نگر جھرہ ٹپہ چبوترہ میں زیر سرپرستی مولانا سید شاہ محمد عبدالقادر حسینی البخاری چشتی کلیمی و زیر نگرانی مولانا خواجہ پیر شاہ محمد مہتاب چشتی کربلائی منعقد ہے ۔۔
٭٭ بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام 12 روزہ جشن میلاد النبیؐ کا اجلاس یکم دسمبر بعد نماز مغرب مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں منعقد ہوگا ۔ قاری محمد عبداللہ صوفیانی کی قرات کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔ سید انوار علی سلمان کی نعت ہوگی ۔ جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری کے خطبہ استقبالیہ کے بعد مولانا شیخ زاہد رضوی القادری کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ کلیتہ البنین مغل پورہ میں یکم دسمبر بعد نماز مغرب جشن عید میلاد النبیؐ مقرر ہے ۔ مولانا محمد حسن الدین ، مولانا سراج الرحمن ، مولانا محمد مستان علی قادری ناظم اعلی جامعتہ المومنات ، مولانا مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، مولانا رفعت اللہ خاں ، مفتی محمد کاظم حسین ، محمد فاروق علی خاں ، مولانا شیخ عبدالرحیم قادری ، مولانا محمد اکبر قادری ، قاضی عظمت اللہ جعفری ، الحاج محمد معز چودھری ، مولانا عبدالغفار نظامی ، مولانا سید عارف ہاشمی ، مولانا سید یوسف الدین بغدادی ، حافظ غوث عادل مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام یکم تا 12 ربیع الاول تالاب کٹہ بھوانی نگر دعوت کے مرکز جامع مسجد العرب حمودیہ میں بعد نماز فجر بارہ روزہ محافل میلاد النبیؐ منعقد ہوں گی ۔ مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری سرپرستی کریں گے ۔ مولانا ابوعبداللہ شاہ محمد اسلم جاوید ، واقعات میلاد و فضائل و کمالات سلسلہ وار بیان کرینگے ۔ روزانہ صلوۃ و سلام و فاتحہ خوانی پر محافل کا اختتام ہوگا ۔۔
٭٭ خانقاہ ملتانیہ چھاونی غلام مرتضی کندیکل گیٹ میں یکم ربیع الاول کو 9 بجے شب سالانہ جشن میلاد النبیؐ ماہانہ مجلس حضرت شاہ محمد شمس الدین ملتانی قادری ، حضرت شیخ شاہ محمد ابراہیم المخدوم جی بیدر ، حضرت شاہ محمد قادر پاشاہ ثانی ملتانی مقرر ہے ۔ علماء کرام مشائخین عظام خطاب کریں گے ۔ جس کے بعد محفل سماع ہوگی ۔ مولانا شاہ محمد معز الدین ملتانی قادری نگرانی کریں گے ۔ پیرزادہ شاہ محمد مجیب الدین ملتانی قادری کی قرات کلام پاک ، پیرزادہ شاہ محمد مکرم الدین ملتانی قادری کی نعت شریف ہوگی ۔۔
جشن میلاد النبیؐ برائے خواتین
٭٭ جامعتہ المومنات مغل پورہ میں یکم ربیع الاول 5 بجے عصر تا مغرب جشن میلاد النبیؐ کی دوسری محفل مفتیہ رضوانہ زرین کی صدارت میں منعقد ہے ۔ قرات و نعت شریف کے بعد مفتیہ نسرین افتخار بعنوان ’حضور ﷺ کا غیر مسلموں سے برتاؤ ‘ خصوصی خطاب ہوگا ۔۔
جشن میلاد النبیؐ
٭٭ مرکزی بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب روپ لال بازار شاہ علی بنڈہ میں یکم تا 12 دسمبر کو روزانہ بعد نماز مغرب تا عشاء 12 روزہ جشن میلاد النبیؐ مقرر ہے ۔ یکم دسمبر کو مولانا شیخ زاہد رضوی القادری بیان کریں گے جب کہ 2 دسمبر کو مولانا محمد فیروز خاں نظامی ، 3 دسمبر کو مولانا ڈاکٹر شیخ احمد محی الدین قادری شرفی ، 4 دسمبر کو مولانا ڈاکٹر سید محمد سیف اللہ ، 5 دسمبر کو مولانا ڈاکٹر مصطفی شریف ، 6 دسمبر کو مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری ، 7 دسمبر کو مولانا محمد حنیف قادری ، 8 دسمبر کو مولانا حامد حسین حسان فاروقی ، 9 دسمبر کو مولانا قاری محمد عرفان قادری مخاطب کریں گے جب کہ 10 دسمبر کو بعد مغرب محفل نعت شہ کونینؐ اور مناقب خلفائے راشدین و حسنین کریمینؓ ، 11 دسمبر کو محفل مناقب امہات المومنین و سیدہ کائنات و دیگر صحابیات ، 12 دسمبر کو محفل مناقب حضرت سیدنا غوث اعظم ، سید نا غریب نواز ، سیدنا بندہ نواز ، سیدنا تاج الدین بابا ناگپوری ، حضرت شاہ شرفی ، حضرت زماں خاں شہیدؒ و دیگر عظام پر خطبات ہوں گے ۔ کنوینر جناب سید انور علی خاں ہیں ۔ خواتین و طالبات کے لیے پردہ کا معقول نظم رکھا گیا ہے ۔۔
٭٭ جامع مسجد درگاہ امر اللہ شاہؒ مغل پورہ میں یکم تا 12 ربیع الاوہ جلسہ جشن عید میلاد النبیؐ روزانہ بعد نماز مغرب زیر نگرانی مولانا سید شاہ اسرار حسین رضوی المدنی سجادہ نشین آستانہ عالیہ رضویہ مقرر ہے ۔ مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی ، مولانا شاہ محمد منہاج قادری ، مولانا شاہ محمد شبیر احمد یعقوبی ، مولانا شاہ محمد تقی احمد رضوی قادری مخاطب کرینگے ۔۔