مذہبی خبریں

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( دکن نیوز ) : عرس شریف حضرت سیدنا اجالے شاہ صاحبؒ قادری چشتی بندہ نوازیؒ و حضرت سیدنا جلال شاہ چشتی اجمیری کا 6 تا 8 ذی قعدہ احاطہ درگاہ شریف سعید آباد میں مقرر ہے ۔ 6 ذی قعدہ صندل مالی ، 7 ذی قعدہ محفل چراغاں ، 8 ذی قعدہ بعد عشاء جلسہ عظمت اولیاء ہوگا ۔ مولانا سید محمد عبدالعزیز قادری چشتی سجادہ نشین و متولی تمام مراسم عرس انجام دیں گے ۔۔

 

تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ نگران تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق قادری کا فضائل صحابہ کرام ؓ پر خصوصی خطاب ہوگا ۔۔

دینی اجتماعات
٭٭    دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جمعرات کو مسجد زبیدہ بیگم آصف نگر پی ایس مہدی پٹنم بعد نماز عشاء رضیہ مسجد ملک پیٹ بعد نماز عشاء فتح شاہ مسجد تالاب کٹہ بعد نماز عشاء خالصہ مسجد غوث نگر بعد نماز عشاء مسجد بلال نواب صاحب کنٹہ بعد نماز عشاء مسجد معراج قطب شاہی پنجہ گٹہ بعد نماز عشاء مقررہیں ۔۔

جلسہ فضائل حج و محفل نعت
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( راست ) : خانقاہ قادریہ ابراہیمیہ کے زیر اہتمام 20 اگست کو بعد نماز عشاء ایوان قادریہ واقع نزد مسجد عمر فاروقؓ نواب صاحب کنٹہ میں جلسہ فضائل حج و محفل نعت مقرر ہے ۔ مولانا پیر صوفی شیخ کریم الدین علی شاہ قادری الازہری سرپرستی کریں گے ۔ مولانا شیخ قادر محی الدین نظامی خطاب کریں گے ۔۔

خاتون عازمین حج کا آج تربیتی اجتماع
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( راست ) : محترمہ سیدہ طابہ ایڈوکیٹ کے مکان واقع روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز پر خاتون عازمین حج کی کلاسیس 21 اگست بروز جمعہ کو صبح 10 تا ایک بجے دن اور دوپہر 2 تا 5 بجے شام کے درمیان منعقد ہوں گے ۔ عازمین کو اپنے ساتھ نوٹ بک اور قلم لانے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ صبح میں محترمہ سیدہ طابہ ایڈوکیٹ فضائل و مناسک حج بیان کریں گی ۔ جب کہ دوپہر میں آداب زیارت روضہ نبویؐ ، سفر حج سے متعلق امور بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9395507851 ۔ 8712268625 پر ربط کریں ۔۔