مذہبی خبریں

عظمت صحاؓبہ کرام و فضیلت امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : عظمت صحابہ کرامؓ و فضیلت امام حسینؓ پر بزم خواتین ، 22 اکٹوبر بروز ہفتہ 2-30 بجے دن جلسہ کا اہتمام صدر بزم محترمہ محمودہ علی بن صلاح کے زیر نگرانی پروفیسر محترمہ حمیدہ جمیل کے دولت کدہ ہمایوں نگر دہلی پبلک اسکول گلی نزد مقبرہ ہمایوں مرزا مقرر کیا گیا ہے ۔ محل مبارک محترمہ طاہر رضوی مہمان ہوں گے ۔ پروفیسر اشرف ’ حضرت علی کرم اللہ وجہہ ‘ پر ، محترمہ قاریہ مریم زمانی ’ حضرت عمر فاروقؓ ‘ پر واعظہ محترمہ رحمت النساء ’ حضرت عثمان غنی ؓ ‘ پر ، حضرت امام حسنؓ پر محترمہ جہاندار جمال الدین فضیلت امام حسینؓ پر محترمہ جمیل النساء محترمہ راحلہ سلطانہ حضرت وحید کلبی پر محترمہ عظمت النساء حضرت زید بن ثابت ( کاتب وحی ) پر محترمہ محمودہ علی بن صلاح شریعت پر تقاریر کریں گی ۔ جلسہ کا آغاز قاریہ افشاں خاں کی قرات کلام سے ہوگا ۔ محترمہ اجیر النساء نظامت کے فرائض انجام دیں گی ۔ قاریہ امتہ الرحیم شاکرہ و دیگر اراکین بزم ہدیہ نعت و منقبت و سلام پیش کریں گی ۔۔

تحفظ شریعت سمینار
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ایڈوکیٹس فار مینارٹیز ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام 22 اکٹوبر کو 2 بجے دن اردو مسکن خلوت میں تحفظ شریعت سمینار منعقد ہوگا ۔ جناب عثمان شہید ایڈوکیٹ سمینار کی صدارت کریں گے ۔ جناب جسٹس ای اسمعیل ، جناب عابد رسول خاں چیرمین میناریٹی کمیشن کے علاوہ مفتی سید صادق محی الدین ، مفتی محمد اکرام الدین مخاطب کریں گے ۔ سمینار کی نظامت ڈاکٹر محمد ناظم علی سابق پرنسپل کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے کنوینر خواجہ ہدایت الرحمن سے 9700150841 پر ربط کریں ۔۔

دبستان جلیل شعبہ خواتین کا جلسہ
یاد ابراہیم خلیل اللہ ؑ و سید الشہداء حضرت امام حسینؓ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : دبستان جلیلی شعبہ خواتین کا جلسہ یاد ابراہیم خلیل اللہ ؑ و سید الشہداء امام حسینؓ 23 اکٹوبر کو 10-30 بجے دن جلیل منزل نور خاں بازار میں محترمہ حامدی بیگم کی صدارت اور محترمہ رابعہ نیاز جلیلی کی نگرانی میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر اشرف رفیع اس جلسہ کی مہمان اعزازی جب کہ محترمہ انیس عائشہ داعی اور ڈاکٹر نکہت آراء شاہین ناظم ہوں گی ۔ محترمہ بشریٰ سلطانہ کی قرات کلام پاک کے بعد محترمہ ثریا خیر الدین ، محترمہ سیدہ قاریہ غوثیہ بیگم حمد باری تعالیٰ اور محترمہ جہاں عشرت ، محترمہ سلمی جلیلی ، محترمہ ممتاز النساء بیگم نعت شریف پیش کریں گی ۔ محترمہ عقیلہ خاموشی ، محترمہ اصغر صدیقہ کا خطاب ہوگا ۔ محترمہ نسیمہ تراب الحسن ، ارشادات حضرت امام اعلی مقام حسینؓ پیش کریں گی ۔ محترمہ عزیزہ محبوب ، محترمہ حنا شہیدی ، محترمہ شبینہ فرشوری ، ڈاکٹر ریاض فاطمہ تشہیر ، محترمہ تسنیم جوہر ، محترمہ اطہری فضا ، محترمہ مشرف کاظمی ، محترمہ اسریٰ منظور اور محترمہ فخر النساء فہیم جلیلی منظوم خراج عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گی ۔۔

 

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء 20 اکٹوبر جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی ؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

نعتیہ مقابلہ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام ریاستی نعتیہ مقابلہ 15 سال سے زائد عمر والوں کے لیے 13 نومبر مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج منعقد ہوگا ۔ نعت شریف میں بہترین مظاہرہ کرنے والوں میں نقد انعام اور میڈلس دیا جائے گا ۔ فارم ، تفصیلات نام ، ولدیت ، عمر ، پتہ اور فون نمبر کنوینر مقابلہ ابورجاء سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی کو 9885775719 یا دفتر ابوالفداء ریسرچ سنٹر ، مسجد سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج یا جامعہ انوار القرآن ، حکیم پیٹ قریب لمرا ہوٹل درج کرواسکتے ہیں

 

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی کی اطلاع کے بموجب 20 اکٹوبر جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔۔

ہفتہ واری اجتماع
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع 20 اکٹوبر کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔۔