ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء ؒ 22 ستمبر بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔
اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( راست ) : عرس شریف حضرت پروانہ پیر سید اقبال علی شاہ قادری واقع اقبال گلشن مصطفی نگر میں 21 ، 22 ذی الحجہ کو مقرر ہے ۔ پروگرام کے مطابق 24 ستمبر کو بعد مغرب جلوس صندل مبارک درگاہ حضرت بریانی شاہ ٹیکری سے برآمد ہوگا جو اقبال گلشن پہونچے گا بعد صندل مالی محفل سماع ہوگی ۔ 25 ستمبر جشن چراغاں محفل سماع ہوگی ۔ تقاریب عرس کی سرپرست سجادہ نشین بارگاہ پیر کولار کریں گے ۔۔
خلیق الرحمن کو پی ایچ ڈی کی ڈگری
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( راست ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے خلیق الرحمن ولد جناب یوسف الرحمن کو مینجمنٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا ہے ۔ انہوں نے پروفیسر محمد عبدالعظیم کی نگرانی میں Self Service Technology and its Perception on service Quality A Study of Select Banks کے عنوان پر مقالہ پیش کیا ۔ جس پر انہیں ڈگری کا مستحق قرار دیا گیا ہے ۔ موصوف شاداں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اسٹڈیز میں بحیثیت اسوسی ایٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔۔
جلسہ شہادت حضرت عثمان غنی ؓ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( راست ) : اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ کی جانب سے زیر نگرانی جناب محمد تمیز الدین احمد صدر اسوسی ایشن 24 ستمبر کو 3 بجے دن پارس محل مصری گنج میں جلسہ شہادت حضرت عثمان غنیؓ اور حمدیہ و نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا ۔۔
جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( راست ) : جلسہ اصلاح معاشرہ 22 ستمبر بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ اس جلسہ کی کارروائی مفتی محمد یوسف خاں چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز مفتی محمد اسلم کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مخاطب کریں گے ۔۔
اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( راست ) : دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام بروز جمعرات بعد نماز عصر تالاب کٹہ بھوانی نگر مدرستہ العطیہ للبنات میں دینی و تربیتی اجتماع برائے خواتین منعقد ہوگا ۔ مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری سرپرستی کریں گے ۔ قرات کلام پاک و نعت شریف کے بعد حافظہ غوثیہ حفصہ ، حافظہ ثناء جویریہ ، حافظہ ثریا فاطمہ کے خطابات ہوں گے ۔ اجتماع میں حاضر گھریلو خواتین اسکول و کالج طالبات کو فقہی مسائل کی عملی تربیت دی جائے گی ۔۔
نماز کے بعددعاو اجتماعی دعا:مولانا غوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد ۔21ستمبر (راست)مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دنیا کے 90 فیصد مسلمان نماز کے بعد اجتماعی دعا کرتے ہیں جب کہ صرف 10 فیصد اجتماعی دعا سے محروم ہیں بحوالہ دیلمی تَرْکُ الدُّعَا مَعْصِیَۃٌ دعا کا ترک کرنا گناہ ہے اور حدیث مُسند احمد میں حضور ؐ نے فرمایا مَنْ لَّمْ یَدْعُ اللّٰہِ( بَعْدَ الصَّلٰوۃِ) یَغْضِبْ عَلَیْہ یعنی جو نماز کے بعد اللہ سے دعا نہیں مانگتا اللہ اس پر ناراض ہوتا ہے ،دعا کا مانگنا فرض ہے بحوالہ ترمذی حضور ؐ نے فرمایا اَلدُّعَائُ مُخُّ الْعِبَادَۃْ دعا عبادت کا مغز ہے خود حق تعالیٰ کا ارشاد ہے اُدْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ تم مجھ سے دعا کرو میں ؔ سنتا ہوں، قبول کرتا ہوںاور امام کی اجتماعی دعا کے تعلق سے بحوالہ حدیث ابوداودوترمذی حضور ؐ نے فرمایا لَا یَوْم َ الرَّجُلُ قَوْمًا فَیَخَصَّ نَفْسَہَ بِالدُّعَائِ دُوْنَھُمْ فَاِنْ فَعَلَ فَقَدْ خَانَھُم ْ وہ آدمی قوم کی امامت نہ کرے جو لوگوں (مقتدیوں)کو چھوڑکر اپنے لیئے دعا خاص کرتا ہے تو اُس نے (اُن مقتدیوں کے ساتھ خیالات کی ، اس حدیث سے اجتماعی دعا کا جواز ثابت ہوا اسکے علاوہ اِس حدیث سے بھی دعا کا واضح جواز ملتا ہے بحوالہ دیلمی حضور ؐ نے فرمایا اَلدُّعَا وَالْمُؤَمِّنُ فِی الْآخِرَۃِ شَرِیْکَانِ دعا کرنے والا اور آمین کہنے والا دونوں اجر میں برابر شریک ہیں۔اور حدیث ابوداود سے ثابت ہے کہ کَانَ اِذَا دَعَا فَرَفَعَ یَدَیْہِ مَسَحَ وَجْھَہُ بِھِمَا یعنی جب حضور ؐ دعا فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے اور (پھر دعا کے بعد ) دونوں ہاتھوں کو اپنے چہرے پہ مل لیتے ، الحاصل بعد نماز اجتماعی دعا کا جواز حسب مذکور احادیث سے ثابت ہوا ،پس مسلمانوں کیلئے لازم ہے کہ وہ نماز کے بعد دُعا ضرور کریں اور حضور ؐ کے وسیلہ سے دعا کریں۔