مذہبی خبریں

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 13 اگست جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر ، عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد غوث رشیدی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے۔ اس جلسہ کی کارروائی مولانا مقصود ندوی چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد نور الدین کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔۔

آج مجلس حلقہ ذکر و فکر
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( راست ) : ہفتہ واری مجلس حلقہ ذکر و فکر بروز جمعرات بعد نماز عشاء قیام گاہ مولانا سید ارشد پاشاہ قادری نزد خواجہ ہوٹل تاڑبن میں مقرر ہے ۔ حافظ سید فصیح اللہ قادری کی قرات ، الحاج خواجہ احمد علی شاہ کی نعت شریف کے بعد ذکر کا آغاز ہوگا ۔۔

حلقہ ذکر الہیٰ و نعت شاہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( راست ) : حلقہ ذکر الہیٰ و نعت شاہ کونینؐ زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری واقع آستانہ مینائی پھول باغ جہاں نما میں بروز جمعرات بعد عشاء مقرر ہے ۔۔

جمعیتہ علماء تلنگانہ کا مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( راست ) : دفتر جمعیتہ علماء تلنگانہ و اے پی پر 13 اگست جمعرات صبح 10-30 بجے تلنگانہ کے اراکین عاملہ و مدعو خصوصی کا مشاورتی اجلاس بصدارت حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ اے پی منعقد ہے ۔ جس میں درجہ ذیل امور پر غور و خوض کیا جائے گا ۔ آلیر پولیس انکاونٹر ، مسلمانوں کو 12 فیصد ریزرویشن کے متعلق ، تلنگانہ کے ہر ضلع میں کسی ایک مقام پر ضلعی جمعیتہ علماء کے ذمہ دار اور کارکنوں کو جوڑے جانے پر ۔ جلسہ ہائے اصلاح معاشرہ کے متعلق ۔ جلسہ ہائے سیرت النبیؐ کے متعلق ۔ سیرت النبیؐ کوئز پروگرام کے متعلق ۔ دیگر امور پر غور و خوض کیا جائے گا ۔۔

 

ادارہ ادب اسلامی کا طرحی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( راست ) : ظفر فاروقی کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادب اسلامی شہر حیدرآباد کا ماہانہ طرحی مشاعرہ اتوار 16 اگست شام 8 بجے بطرح ’’ خواب کی دنیا حقیقت ہوگئی ‘‘ زیر صدارت شاعر نور الدین امید منعقد ہوگا ۔ مہمانان میں پروفیسر مجید بیدار ، ڈاکٹر نادر المسدوسی ، ڈاکٹر نعیم ورنگلی ہوں گے ۔۔

مجلس ذکر و سلوک
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( راست ) : مرکز خدمت خلق کوہ نور کالونی الکاپور روڈ نزد سات گنبد میں جمعرات 13 اگست بعد نماز مغرب خانقاہ چشتیہ صابریہ حسینیہ کے زیر اہتمام اصلاحی و تربیتی مجلس ’ مجلس ذکر و سلوک ‘ منعقد ہوگی ۔ حافظ محمد یونس کی قرات کلام مجید کے بعد نعت خاں یوسف خاں اعجاز اور حافظ عبدالواسع نعت شریف سنائیں گے ۔ ذکر جہری سے قبل نگران مجلس حافظ محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی صابری کا اصلاحی و تربیتی خطاب ہوگا ۔۔

ہفتہ واری مرکزی اجتماع
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع بروز جمعرات بعد نماز عشاء9  تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک و نعت شریف کے بعد مولانا محمد آصف بلال قادری کا خطاب ہوگا ۔۔

 

دینی اجتماع
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( راست ) : دعوت اسلامی کے ہفتہ واری اجتماع بروز جمعرات مسجد زبیدہ بیگم آصف نگر پی ایس مہدی پٹنم بعد نماز عشاء رضیہ مسجد ملک پیٹ بعد نماز عشاء فتح شاہ مسجد تالاب کٹہ بعد نماز عشاء خالصہ مسجد غوث نگر بعد نماز عشاء مسجد بلال نواب صاحب کنٹہ بعد نماز عشاء مسجد معراج قطب شاہی پنجہ گٹہ بعد نماز عشاء مقرر ہے ۔۔

سالانہ جلسہ مدرسہ و عرس شریف
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( راست ) : حسنات العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ مدرسہ حسنات العلوم ، مصری گنج و عرس شریف بانی مدرسہ و بانی سلسلہ نقشبندیہ مجددیہ سرزمین ماریشس حضرت محمد یوسف المعروف فیض اللہ شاہ نقشبندی مجددی قادریؒ 13 اگست کو بعد نماز مغرب احاطہ مسجد راشدیؒ متصل درگاہ حضرت سید شاہ راجو محمد محمد الحسینیؒ ، مصری گنج زیر صدارت مولانا محمد خواجہ شریف ، زیر نگرانی پروفیسر محمد عبدالمجید صدیقی نظامی منعقد ہوگا ۔ حافظ شیخ احمد محی الدین شرفی ، پروفیسر محمد مصطفی شریف نقشبندی ، پروفیسر سید بدیع الدین صابری ، پروفیسر محمد انصاری ، مولانا سید شاہ محمد راجو حسینی ثانی ، مولانا سید دستگیر علی حسینی قادری ، سجادہ نشین حضرت قدرت اللہ شاہ قادریؒ ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری چشتی ، الحاج محمد ریاض الدین بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔ مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر نقشبندی مجددی خلیفہ حضرت ابوالفداء بعنوان اشاعت سلسلہ نقشبندیہ اور حضرت فیض اللہ شاہؒ ‘ مفتی حافظ سید شاہ ضیا الدین نقشبندی بعنوان ’ عصر حاضر میں دینی تعلیم کی افادیت اور حضرت فیض اللہ شاہؒ کی خدمات ‘ مخاطب کریں گے ۔ سجادہ نشین صندل مالی انجام دیں گے ۔۔

 

بخاری کے علاوہ دوسری احادیث بھی صحیح اور مستند
صدر آل انڈیا مسلم کانفرنس مولانا غوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( راست ) : مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حق سُبحانہُ تعالیٰ نے جہاں اپنے کلام قرآنِ مجید کی حفاظت فرمائی ہے وہیں اپنے رسولؐ کے کلام کی حفاظت کے اسباب بھی مہّیا فرمائے ہیں چنانچہ بحوالہ ایک فتویٰ جامعہ نظامیہ تمام ذخیرہ ہائے حدیث خواہ و صحاحِ سِتّہ سے ہوں یا اور کوئی مثلاً مُوْطا ترمذی ابو داود بخاری مسلم نسائی ابنِ ماجۂ طبرانی دیلمی ‘ ابنِ حبان ‘ بیہقی ‘ حاکم ‘ عبد الرزاق دار قطنی وغیرہ سب کے سب دُرست و صحیح اور مستند ہیں صرف بخاری شریف کو صحیح سمجھنا اور دیگر کُتب کا انکار کرنا در اصل کلامِ رسول اللہ ﷺ کا انکار کرنا ہے۔ اگر اِس فِکر کی اصلاح نہ کری جائے تو ایسی فِکر رکھنے والوں کے لئے گناہِ عظیم میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے اب رہا مراتبِ حدیث کا معاملہ تو اُسکو ماہرین رواَۃْ و اِسناد جانتے ہیں عام افراد کو اِس میں بحث و کلام نہیں کرنا چائیے۔ اور ضعیف حدیث کے متعلق تفسیر رُوح البیان میں ہے کہ “اگر احادیث ضعیف بھی ہوئی تو سب ہی علمائے محدثین اِس پر متفق ہیں کہ ضعیف حدیث پر عمل جائز ہے جب کہ وہ اچّھے کام پرر غبت اور بُرے کام سے ڈراتی ہوں ‘ علّامہ شامی شارح دُرِّ مختار نے بھی حدیث ضعیف کو لینا جائز بتایا ہے الحاصل تمام احادیثِ نبویہؐ صحیح اور مستند ہیں۔