دارالقضاء کا قیام وقت کی اہم ضرورت
بضمن فقہی کانفرنس وکلاء کا اجلاس، مختلف شخصیتوں کا خطاب
حیدرآباد 25 مارچ (راست) جامعۃ المؤمنات تیسری سہ روزہ کل ہند فقہی کانفرنس بضمن وکلاء صاحبین کا اجلاس احاطہ جامعہ مغلپورہ میں منعقد ہوا جس میں مختلف عناوین پر شرکاء نے اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی عدالتوں میں مقدمات کی کثرت کی وجہ سے عدالت اور فریقین کا وقت ضائع ہورہا ہے اور طویل وقت کے گزر جانے سے فریقین اپنے مقاصد پر مطمئن ہونے میں ناکام ہورہے ہیں۔ شرکاء نے دارالقضاء کے قیام کی اہمیت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔ مسلمان اپنے کئی عائلی مسائل پر دارالقضاء سے رجوع ہوتے ہوئے اتفاق رائے پیدا کرسکتے ہیں۔ دارالقضاء کی اہمیت و افادیت میں اضافہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اگر دارالقضاء ت کا نظام اسلامی اسکالرس، قانون داں اور دانشوران ملت کی مشترکہ کوششوں سے چلایا جائے تو عوام میں اس کے اچھے اثرات و نتائج مرتب ہوسکتے ہیں اور ملکی عدالتوں کا وقت بھی برباد نہیں ہوتا اور انصاف رسائی کے مقصد کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ اس اجلاس کی صدارت سید شاہ نورالحق قادری صدر استقبالیہ نے کی اور محمد فاروق علی خاں ایڈوکیٹ مشیر قانون دارالقضاء جامعۃ المؤمنات نے اجلاس کی کارروائی کا آغاز کیا جس میں علاء الدین اور طارق قادری، اسماعیل قریشی، محمود الحق ایڈوکیٹس نے شرکت کی۔ ناظم اعلیٰ جامعۃ المومنات مولانا محمد مستان علی قادری، مولانا حامد حسین شطاری، مفتی کاظم حسین نقشبندی، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری و دیگر شریک تھے۔ اجلاس کا آغاز مفتی محمد کاظم حسین نقشبندی، مفتی عبدالواسع احمد صوفی کی قرأت اور عابد حسین کی نعت شریف سے ہوا۔ مولانا حامد حسین شطاری کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں لایا گیا۔
عرس شریف
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( راست ) : عرس شریف حضرت شاہ محمد عاشق خواجہ ثانی عتیق نعیمی کریمی چشتی قادری نقشبندی سہروردی 26 مارچ کو درگاہ حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہؒ عمل میں آئے گا ۔ غسل شریف بعد مغرب مقرر ہے ۔ صندل شریف 27 مارچ کو مقرر ہے ۔ جب کہ چراغاں 28 مارچ کو منعقد ہوں گے ۔۔
سیدہ کائناتؓ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( راست ) : مرکزی بزم میلاد النبیؐ کے زیر اہتمام بسلسلہ ولادت باسعادت سیدہ کائناتؓ مقابلہ منقبت کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس مقابلہ میں شرکت کے لیے 15 سال سے زائد عمر کے نعت خواں کو شرکت کی اجازت رہے گی ۔ مقابلہ میں شرکت کے خواہش مند نعت خواں حضرات دفتر بزم میلاد النبیؐ تاج منشن ، روپ لال بازار نزد مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ سے شام 5 تا 8 بجے شب داخلہ فارم حاصل کرسکتے ہیں ۔ اضلاع کے نعت خواں حضرات اپنا نام مکمل پتہ لکھ کر بذریعہ پوسٹ مذکورہ پتہ پر روانہ کرسکتے ہیں یا فون نمبر 9951464267 پر اپنا نام اور پتہ درج کرواسکتے ہیں ۔ مقابلہ میں اول ، دوم ، سوم منتخب ہونے والے نعت خواں کی خدمت میں نقد رقمی ایوارڈ اور توصیفی سند پیش کی جائے گی ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ27 مارچ 8 بجے شب تک رہے گی ۔۔
سنی مرکز میں تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع بروز جمعرات بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک و نعت شریف کے بعد مولانا محمد آصف بلال قادری خصوصی خطاب کریں گے ۔۔
جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 26 مارچ بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم ، آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت حافظ محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ جلسہ کی کارروائی مولانا شیخ عبید اللہ جابر چلائیں گے ۔ مولانا سید احمد ومیض ندوی مخاطب کریں گے ۔ نماز ظہر 1-30 بجے ہوگی ۔۔
ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری 26 مارچ بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ ، شکرگنج مقرر ہے ۔۔
مونڈا مارکٹ سکندرآباد میں
آج محفل درود شریف
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( راست ) : الحاج محمد عبدالرشید صوفی نورانی کے بموجب درگاہ حضرت سید شیر علی قادریؒ مونڈا مارکٹ قدیم گاندھی ہاسپٹل ریلوے اسٹیشن روڈ سکندرآباد میں 26 مارچ بروز جمعرات کو بعد نماز ظہر درود شریف کی محفل مقرر ہے ۔ الحاج محمد عبدالرشید نگرانی کریں گے ۔۔
لجنتہ العلماء کے مجلس شوریٰ کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا عبید اللہ مفتاحی نائب معتمد لجنتہ العلماء کے بموجب لجنتہ العلماء آندھرا پردیش کی مجلس شوریٰ کا سہ ماہی اجلاس 26 مارچ بعد نماز ظہر بمقام مسجد مدینہ یکمینار ، سید نگر ، بڑا بازار فرسٹ لانسرز ، بصدارت مولانا محمد ظلال الرحمن نائب صدر لجنتہ العلماء منعقد ہوگا ۔ مولانا مفتی عبدالمغنی کا خطاب ہوگا ۔۔
درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ : ( راست ) : ڈاکٹر پروفیسر محمد مصطفی شریف چیرمین شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی کا درس قرآن مجید انہی کے مکان واقع ڈیفنس کالونی عقب کے وی نمبر ایک لنگر حوض قریب مسجد غوثیہ میں جمعرات کو 9 بجے شب منعقد ہے ۔۔