درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا عبدالملک المظاہری صدر لجنتہ العلماء بروز جمعرات بعد نماز مغرب جامع مسجد اے بیاٹری لائن نیو ملے پلی میں جب کہ مولانا سید ظفر احمد جمیل حسامی بعد نماز ظہر مسجد چمن افضل گنج میں درس قرآن دیں گے ۔۔
شیخ الاسلام کانفرنس
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : جامع مسجد سیدنا صدیق اکبرؓ حافظ بابا نگر کنچن باغ میں 6 مارچ بعد نماز مغرب ’ شیخ الاسلام کانفرنس ‘ منعقد کی جارہی ہے ۔ صدارت مولانا مفتی سید ضیا الدین نقشبندی قادری کرینگے ۔ صدر محفل کے علاوہ مولاناسید حسن قادری و مولانا محمد حنیف قادری ، مولانا سید مصباح الدین عمیر کے خطابات ہونگے ۔۔
تحریک اسلامی کا ہفتہ واری
مرکزی اجتماع
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 5 مارچ بعدنماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک و نعت رسول ﷺ کے بعد مولانا محمد آصف بلال قادری کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔
بزم خواتین کا درس قرآن فہمی
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : بزم خواتین کے زیر اہتمام 5 مارچ بروز جمعرات کو 2 بجے دن سے دفتر بزم صراط الحمید اے سی گارڈس پر قرآن فہمی پر دس روزہ درس کا دو گھنٹہ کے لیے اہتمام کیا گیا ہے ۔ جناب عبدالرحیم نعیم الدین درس دیں گے ۔۔
جشن فیضان شیخ الاسلامؒ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : مرکزی انجمن سیف الاسلام کے زیر اہتمام بانی جامعہ نظامیہ فضیلت جنگ شیخ الاسلام امام محمد انوار اللہ فاروقیؒ کے صدر سالہ عرس تقاریب کے ضمن میں جشن فیضان شیخ الاسلام روبرو مسجد قطب شاہی درگاہ دو پہاڑ شاہ ولی مصری گنج 8 مارچ اتوار بعد عشاء مقرر ہے ۔ صدارت مفتی خلیل احمد کریں گے ۔ مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی ، مولانا سید ضیا الدین نقشبندی کے علاوہ الحاج سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مولانا محمد محی الدین قادری ، مولانا سلمان سہروردی مخاطب کریں گے ۔ داعی و نگران مولانا عرفان اللہ شاہ نوری تعارفی و افتتاحی خطاب کریں گے ۔۔
شیخ الاسلام کانفرنس پر مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کا ایک مشاورتی اجلاس یکم مارچ اتوار مسجد سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج زیر نگرانی مولاناسید شاہ حسین شہید اللہ بشیر نقشبندی قادری منعقد ہوا اور طئے کیا گیا کہ 10 مارچ بعد نماز مغرب ’ شیخ الاسلام کانفرنس ‘ بضمن صد سالہ تقاریب منعقد کی جائے ۔۔
سہ روزہ جشن شیخ الاسلام برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : صد سالہ عرس شریف حضرت شیخ الاسلام مولانا حافظ محمد انوار اللہ فاروقی بانی جامعہ نظامیہ کے بضمن جامعتہ المومنات مغل پورہ میں سہ روزہ جشن شیخ الاسلام تقاریب زیر سرپرستی مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ مقرر ہے ۔ یہ تقاریب تین نشستوں پر مشتمل ہیں نشست اول 5 مارچ کو تحریری مقابلہ بعنوان ’ حضرت شیخ الاسلام علامہ مولانا محمد انوار اللہ فاروقیؒ حیات و علمی خدمات ‘ بوقت 12 تا 1 بجے دن جامعتہ المومنات میں مقرر ہے ۔ یہ مقابلہ تین گروپ پر مشتمل ہوگا گروپ ( اے ) عمر 12 تا 15 سال ۔ گروپ ( بی ) عمر 16 تا 20 سال ، گروپ ( سی ) 21 تا 30 سال ہے ۔ واضح ہو کہ یہ مقابلہ جامعتہ المومنات کے علاوہ دیگر اسکولس وکالجس میں مقرر ہے ۔ کامیاب طلبا وطالبات کو قیمتی ایوارڈس و اسناد عطا کئے جائیں گے ۔ نشست دوم : 6 مارچ بعد نماز مغرب کل ہند نعتیہ محفل برائے خواتین مقرر ہے ۔ نشست سوم : 7 مارچ 10 بجے دن سمینار بعنوان ’ حضرت العلامہ شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کی حیات و خدمات ‘ مقرر ہے ۔ اس سمینار میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی سید ضیا الدین نقشبندی ، جناب سید احمد علی ، ڈاکٹر فصیح الدین نظامی ، حضرت ظہیر احمد نقشبندی ، مفتی محمد حسن الدین نقشبندی شرکت کریں گے ۔ مفتی حافظ محمد مستان علی قادری ناظم اعلی خیر مقدمی کلمات ادا کریں گے ۔ حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کلمات تشکر ادا کریں گے ۔۔
اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : عرس حضرت سید مشیت اللہ شاہ قادریؒ دریچہ بواہیر عثمان باغ میں 5 مارچ کو مقرر ہے ۔ بعد نماز محفل قرآن خوانی بعد نماز مغرب جلسہ فیضان اولیاء زیر نگرانی مولانا سید اصغر شرفی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سید احمد پاشاہ قادری ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی ، مولانا سید اسحق محی الدین قادری ، مولانا محمد رضوان قریشی ، مولانا خواجہ تراب الدین قادری قدیری شرکت کریں گے بعد عشاء علماء و مشائخ مراسم عرس انجام دیں گے ۔ 6 مارچ بعد نماز عشاء محفل قصیدہ بردہ شریف بعد ازاں محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ 7 مارچ بعد نماز ظہر محفل قرآن خوانی برائے خواتین بعد ازاں محفل نعت شہہ کونینﷺ برائے خواتین مقرر ہے ۔۔
٭٭ عرس شریف حضرت سیدخواجہ حسن برہنہ شاہ قادری سرمدیؒ 6 تا 9 مارچ مقرر ہے ۔ نظام العمل کے مطابق 6 مارچ کو بعد نماز عصر قرآن خوانی بعد مغرب غسل شریف و فاتحہ خوانی بعد نماز عشاء تا 10 بجے شب قصیدہ بردہ شریف بعد ازاں جلسہ سیرت اولیاء زیر نگرانی قاضی سید شاہ اعظم علی صوفی صدر کل ہند جمعیت و جانشین حضرت سید الصوفیہ منعقد ہوگا اور مولانا عزیز اللہ قادری جلسہ کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ 7 مارچ کو بعدنماز عصر جلوس صندل مبارک مکہ مسجد تا درگاہ شریف نکالا جائے گا بعد 10 بجے شب نعتیہ مشاعرہ زیر نگرانی الحاج سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک منعقد ہوگا۔ محمد جلال الدین اکبر ڈائرکٹر اقلیتی بہبود ، جناب سلطان محی الدین چیف ایکزیکٹیو آفیسر اسٹیٹ وقف بورڈ مہمانان خصوصی ہونگے ۔۔
٭٭ عرس حضرت صوفی شاہ محمد کریم الدین حسین ابوالعلائی و حضرت صوفی شاہ محمد یسین علی ابوالعلائی کے دو روزہ عرس تقاریب 5 اور 6 مارچ آستانہ ابوالعلائیہ میں مقرر ہے۔ سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت شیخ جی حالی صاحبؒ 5 مارچ کو بعد نماز مغرب صندل مالی کی خدمت انجام دیں گے اور 6 مارچ کو بعد نماز مغرب تا عشاء محفل سماع کی نگرانی کریں گے ۔۔
انٹرنیشنل اصلاح امت کانفرنس
مولانا پیر محمد ثاقب بن اقبال شامی کا تعارف
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( فیاکس ) : کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی برصغیر ہند کی انٹرنیشنل اصلاح امت کانفرنس 7 مارچ ہفتہ بعد نماز عشاء گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ گراونڈ پر منعقد ہونے والی ہے ۔ تاریخ اسلام سینکڑوں عظیم المرتبت عالمانہ شخصیتوں سے بھری پڑی ہے جن کے علمی و روحانی فیضان سے کروڑوں قلوب جلاپاچکے اور پارہے ہیں اور ان کا فیضان علمی و روحانی آج بھی جاری و ساری ہے ۔ انہیں شخصیات میں سے ایک رہبر شریعت ، پیر طریقت ، حضرت مولانا پیر محمد ثاقب بن اقبال شامی ( بانی کنزالہدیٰ لندن ) ، کی شخصیت ہے جو دور حاضر میں محتاج تعارف نہیں ہے ۔ جس کا نظارہ آپ Qtv پر پیر صاحب کے خطابات کے ذریعہ کرسکتے ہیں ۔ پیر صاحب نے دینی و عصری علوم دونوں ہی حاصل کیا ہے الحمدﷲ انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ اپنے بچپن میں ہی صرف 11 ماہ کے مختصر عرصہ میں قرآن مجید کو مکمل حفظ کیا ہے اور تجوید و قرات کی مکمل تربیت صرف ایک سال میں جامعتہ الفرقان سے حاصل کی ۔ پیر صاحب نے اسٹیفورڈ شائر یونیورسٹی لندن سے بی اے ( لاء ) میں ڈگری حاصل کی ہے ۔ جامعہ ابور نور اورجامعہ فتح الاسلام سے مولانا نے کامل الفقہ کی سند حاصل کی ۔ مولانا نے اپنی تعلیم کے فورا بعد ہی درس و تدریس کا سلسلہ شروع فرمایا اور لاکھوں نوجوانوں کو انہوں نے درس قرآن و حدیث سے دین اسلام کا حقیقی پیغام دے کر ان کی تعلیم و تربیت کی ۔ پیر صاحب کو 7 زبانوں پر عبور حاصل ہے ۔ پیر صاحب کو سلسلہ چشتیہ ، قادریہ ، نقشبندیہ ، اویسیہ ، اور صابریہ سے خلافت و اجازت حاصل ہے ۔ 2003 میں پیر صاحب نے تنظیم کنزالہدیٰ ، برمنگھم ، لندن کی بنیاد ڈالی جس میں اسلام اور تصوف کی تعلیم و تربیت کا بہترین انتظام کیا گیا ۔ مولانا کی قائم کردہ تنظیم کنزالہدیٰ کی شاخیں امریکہ ، کینڈا ، فرانس ، اسپین ، سوئزر لینڈ ، اٹلی اور ہالینڈ میں قائم ہیں جو مسلک حق اہلسنت کی ترویج و اشاعت میں مصروف ہیں ۔ کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام اصلاح امت کانفرنس میں مولانا پیر محمد ثاقب بن اقبال شامی تشریف لارہے ہیں جو اپنے خطاب کے ذریعہ حیدرآباد دکن کی عوام کو فیضیاب کریں گے ۔۔
اصلاح امت کانفرنس
وقت کی اہم ضرورت
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : ذمہ داران کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی مسرس خواجہ معین الدین اقبال قادری الملتانی صدر، محمد نعیم الدین ، ڈاکٹر محمد عبدالنعیم ذکی سیٹھ ، محمد شاکر احمد ، شیخ عبید بن عثمان العمودی ، محمد آصف خاں ، محمد مشتاق علی یم جے ، خضر محمد خاں ، محمد آدم اشرفی ایڈوکیٹ و دیگر ارکان نے اپنے مشترکہ صحافتی بیان میں کمیٹی کی جانب سے پر زور اپیل کی ہے کہ 6 ، 7 مارچ بعد نماز عشاء چنچل گوڑہ جونیر کالج میں مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام اصلاح امت کانفرنس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ حضرت پیر محمد ثاقب بن اقبال شامی لندن خطاب کیلئے مدعو کیا گیا ۔ انہوں نے عوام سے کانفرنس کو کامیاب بنانے کی خواہش کی ہے ۔۔
جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 5 مارچ بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی مہمان ہونگے ۔ صدارت حافظ محمد غوث رشیدی کریں گے ۔ جلسہ کی کارروائی مولانا غلام مجتبیٰ قاسمی چلائیں گے ۔۔
مرکزی انجمن مہدویہ کا جشن میلاد
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : مرکزی انجمن مہدویہ کے زیر اہتمام بصد عقیدت و احترام جشن میلاد خاتم الولایت (خلیفتہ اللہ حضرت میراں سید محمد مہدیؑ ) کی سہ روزہ تقاریب زیر نگرانی جناب عادل محمد خاں صدر مرکزی انجمن مہدویہ منعقد کی جارہی ہیں ۔ ان تقاریب کا پہلا اجلاس طرحی نعتیہ مشاعرہ 5 مارچ جمعرات کو 9 بجے شب زیر نگرانی حضرت سید علی خوندمیری بیخود منعقد کیا جارہا ہے ۔ جناب سید یوسف تجمل خوندمیری فانی معتمد مشاعرہ کے فرائض انجام دیں گے ۔ مشاعرہ کا آغاز حافظ سید عبدالحنان مجتہدی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ دوسرا اجلاس جلسہ عام 6 مارچ جمعہ کو 9 بجے شب زیر نگرانی جناب عادل محمد خاں صدر انجمن مہدویہ منعقد ہوگا ۔ الحاج مولانا سید جعفر اشرفی مولوی فاضل جامعہ نظامیہ اہل چن پٹن اور حضرت سید مجیب الدین اہل ہمناباد مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ جناب میر اقبال سلطان صدر استقبالیہ ہوں گے ۔ مہمانان خصوصی کے خطاب کے علاوہ نگران کار جلسہ عادل محمد خاں مخاطب کریں گے ۔ قاری محمد ہارون اکبر کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ جناب سید محمد جیلانی اشرفی معتمد استقبالیہ کے فرائض انجام دیں گے ۔ حافظ و قاری سید میراں سحبان خوندمیری اور جناب سید سمیع نعتیہ کلام پیش کریں گے اور اراکین کابینہ و انتظامی مجلس استقبالیہ کے فرائض انجام دیں گے ۔ 7 مارچ ہفتہ کو 9 بجے شب جلسہ خواتین زیر نگرانی محترمہ سیدہ سعیدہ بانو صدر شعبہ خواتین مرکزی انجمن مہدویہ مقرر ہے ۔ محترمہ سیدہ رابعہ بانو مہمان خصوصی ہوں گے ۔ محترمہ تبسم مظہر پرنسپل فراہ پرائمری اسکول صدر استقبالیہ کے فرائض انجام دیں گے ۔ محترمہ سیدہ زاہدہ محمود ، محترمہ سیدہ عزیز بانو و حافظہ و قاریہ محترمہ سیدہ شفتین اس جلسہ کو مخاطب کریں گی ۔ حافظ و قاریہ محترمہ سیدہ شہلابانو کی قرات کلام پاک سے جلسہ کاآغاز ہوگا ۔ محترمہ سیدہ وسیمہ مسلم معتمد استقبالیہ کے فرائض انجام دیں گے ۔ تینوں تقاریب احاطہ مرکزی انجمن مہدویہ چنچل گوڑہ میں منعقد ہوں گی ۔۔