مجلس محبان دینی مدارس مشیرآباد کا کل جلسہ عام
حیدرآباد۔ 11 فروری (راست) سرزمین مشیرآباد پر مجلس محبان دینی مدارس مشیرآباد و نوجوانان محلہ کے زیراہتمام 13 فروری بروز جمعہ بعد نماز عشاء مسجد حضرت بلالؓ مشیرآباد میں جلسہ سیرت و عظمت اولیاء اللہ منعقد ہوگا۔ صدارت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی قادری چشتی صدرنشین خانقاہ جمالیہ معین آباد و صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کریں گے۔ مہمانان مقررین مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم صدرنشین دارالقضاء و الافتاء و صدر مجلس دعوت و ارشاد مولانا احمد عبید الرحمن ناظم مدرسہ امداد العلوم ٹین پوش نامپلی ، مولانا محمد ذکی الدین راہی حسامی سیوانگری ناظم مدرسہ دارالعلوم ابراہیمیہ بالانگر کے ایمان افروز خطابات ہوں گے۔ جلسہ کی نگرانی انجمن تاجران چرم مشیرآباد کے رکن شوریٰ جناب اختر علی کریں گے۔
جشن ظہور
حیدرآباد۔ 11 فروری (راست) سائبان پنجتن، پنجتن کالونی، دارالشفاء میں 16 فروری کو 8 بجے شب جشن ظہور مقرر ہے۔ مقامی شعراء کے علاوہ مہمان شعراء نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔
٭ حسینیہ ولایت مولائے غدیر علی مولا، یاقوت پورہ میں 22 ربیع الآخر کو 8:30 بجے شب جشن ظہور مقرر ہے۔ سید ذوالفقار حسین رضوی، سید محمد کاظم عباس عابدی، سید حسن عباس ہاشم عابدی، سید جواد حسین رضوی نعت و مناقب پیش کریں گے۔
اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : حضرت سید شاہ نور اللہ حسینی چشتی القادری افتخاری کا عرس شریف زیر سرپرستی سجادہ نشین و صدر مرکزی مجلس افتخاریہ 12 فروری بروز جمعرات مقرر ہے ۔ بعد عصر مراسم صندل مالی و پیشکشی چادر گل و سلام بحضور سرور کائنات ﷺ درگاہ شریف چشتی چمن منگل ہاٹ مقرر ہے ۔ 13 فروری کو بعد مغرب محفل ذکر و بعد عشاء 9 بجے شب محفل سماع و فاتحہ مبارک طریقت منزل شاہ گنج منعقد ہوگی ۔۔
٭٭ عرس شریف حضرت سید امین الدین شاہ قادری چشتیؒ و حضرت سید شہاب الدین المعروف سید گلزار علی شاہ قادری چشتی معشوقیؒ 16 فروری کو درگاہ شریف واقع آڑا پہاڑ وٹے پلی جہاں نما میں مقرر ہے ۔ بعد عصر ضربات رفاعیہ بعد مغرب جلوس صندل فلک نما سے برآمد ہو کر درگاہ شریف پہنچے گا بعد عشاء مراسم صندل مالی و محفل سماع ہوگی ۔ مراسم عرس سجادہ نشین انجام دیں گے ۔۔
مرکز خدمت خلق میں مجلس ذکر و سلوک
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : خانقاہ چشتیہ صابریہ حسینیہ کے زیر اہتمام مرکز خدمت خلق کوہ نور کالونی الکاپور روڈ میں جمعرات 12 فروری بعد نماز مغرب اصلاحی و تربیتی مجلس ’ مجلس ذکر و سلوک ‘ منعقد ہوگی ۔ مجلس ذکر کا آغاز قاری حافظ عبداللہ کلیمی کی قرات کلام مجید سے ہوگا جب کہ بارگاہ رسول عربی ؐ میں نعت خواں جناب یوسف خاں اعجاز اور نوجوان ثنا خواں حافظ قاری عبدالواسع نعت شریف سنائیں گے ۔ ذکر جہری سے قبل نگران مجلس حافظ محمد عبدالمقتدر قریشی صابری سکریٹری مرکز خدمت خلق کا اصلاحی و تربیتی خطاب ہوگا ۔۔
جلسہ سیرت النبیؐ و نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : جلسہ سیرت النبیؐ و نعتیہ مشاعرہ زیر اہتمام آل انڈیا مسلم فرنٹ 13 فروری بعد نماز مغرب اردو گھر مغل پورہ زیر نگرانی جناب محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ صدر فرنٹ منعقد ہوگا ۔ جس میں مولانا نادر المسدوسی ، جناب محمد علاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نائب صدر فرنٹ ، مولانا رضی الدین مسعود ، جناب محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ صدر فرنٹ ، جناب غلام محمد جنرل سکریٹری فرنٹ مخاطب کریں گے ۔ مسرس اثر غوری ، حلیم بابر ، ظہیر ناصری ، ضیا عرفان حسامی ، ڈاکٹر راہی ، ڈاکٹر صادق ، ڈاکٹر فاروق شکیل ، اسلم فرشوری ، فرید سحر ، یوسف روش، فاروق عارفی ، ڈاکٹر سید پاشاہ قادری ، انجم شافعی ، محمد کریم الدین تابش کلام سنائیں گے ۔ نادر المسدوسی نظامت کے فرائض انجام دینگے ۔۔
تربیتی اجتماعات برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام بروز جمعرات بعد نماز عصر حسب ذیل مقامات پر دینی و تربیتی اجتماعات برائے خواتین منعقد ہوں گے ۔ تالاب کٹہ بھوانی نگر مدرستہ العطیہ للبنات میں مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری سرپرستی کریں گے ۔ حافظہ فوزیہ طہ ، حافظہ تحسین صدف کے خطابات ہوں گے ۔ محمد نگر (جاوید نگر ) نزد ریلوے بریج عیدی بازار معہد برکات العلوم عربیہ میں قاریہ ام الخیر سیدہ فاطمہ فرحاں نقشبندیہ قادریہ صدارت و نگرانی کریں گی ۔ حافظہ و قاریہ آفرین نورہ کا خطاب ہوگا ۔ ہر دو اجتماعات میں حاضر گھریلو خواتین اسکول و کالج طالبات کو فقہی مسائل کی عملی تربیت دی جائے گی و نیز قرآن مجید کی چھوٹی سورتیں ، احادیث ، مسنون دعائیں یاد دلائی جائیں گی ۔ قرات کلام پاک ، حمد باری تعالیٰ ، نعت شریف ، منقبت صلواۃ و سلام کی تربیت بھی دی جائے گی ۔۔
جلسہ فیضان سیدنا غوث اعظم دستگیر ؒ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت وجماعت کے زیر اہتمام جلسہ فیضان سیدنا غوث اعظم دستگیر ؒ 11 فروری کو بعدنماز عشاء درگاہ دوست محمد خاں مسجد غفاریہ درانی ٹیکری جہاں نما زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری صدر مقرر ہے ۔ حافظ شیخ یسین قادری کی قرات کلام پاک کے بعد مسرس ابراہیم بن عثمان ، علی بن محمد نعت شریف و منقبت پیش کرینگے ۔ مولاناسید حامد الحسن کلیمی علی پاشاہ قادری چشتی ، جناب نوید بیابانی ، جناب محمد بن علی پاشاہ بھائی کے خطابات ہوں گے ۔۔
تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع بروز جمعرات 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں زیر قیادت مولانا محمد آصف بلال قادری منعقد ہوگا ۔ قرات و نعت شریف کے بعد نگران تحریک مولانا محمد فاروق قادری کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔
مسلمانوں کے عہد زرین میں
ہندوستانیوں کا حصہ پر توسیعی لکچر
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ضیا الدین نیر نائب صدر اقبال اکیڈیمی کے مطابق کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے 15 فروری اتوار کو 7 بجے شام سرسید ہال مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی میں توسیعی لکچر بعنوان ’ مسلمانوں کے عہد زرین میں ہندوستانیوں کا حصہ ‘ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس عنوان پر ڈاکٹر باقر حسین قریشی حال مقیم امریکہ لکچر دیں گے ۔ اس پروگرام کی صدارت جناب محمد عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت و اسسٹنٹ جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کرینگے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر پانڈو رنگاریڈی ، پروفیسر ایم ایم تقی خاں معروف سائنسداں ، ڈاکٹر کلوری چرنجیوی شرکت کریں گے ۔۔
ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء 12 فروری بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔۔
خانقاہ آثار شریف میں محفل ذکر
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( راست ) : ٹولی چوکی چھابرا انکلیو خانقاہ آثار شریف میں 12 فروری بعد نماز عشاء محفل ذکر منعقد ہوگی ۔ مولانا محمد الیاس احمد شاہ قادری الموسوی قرآن و حدیث کی روشنی میں ذکر کی فضیلت اور اس کے فیوض و برکات بیان کرینگے ۔۔
دارالعلوم حیدرآباد میں کل فقہی سمینار
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : جامعہ اسلامیہ دارالعلوم کے بموجب جمعیتہ علماء ہند کے زیر اہتمام سہ روزہ فقہی سمینار 13 تا 15 فروری کو جامعہ ہذا شیورام پلی میں منعقد ہوگا ۔جس میں ملک بھر سے تقریبا 200 مفتیان عظام اور علماء کرام شرکت کریں گے ۔ اس فقہی اجتماع میں زیر بحث آنے والے موضوعات ’ کمیشن اور اس کے احکام ‘ ، ’تبدیلی ماہیت ‘ ، ’ فسخ نکاح کی بعض صورتیں ‘ ہیں ۔ اجتماع میں مقالے پیش کئے جائیں گے ۔ فقہی اجتماع میں شرکت کرنے والے قابل الذکر علماء میں مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند ، مولانا قاری سید محمد عثمان منصوری صدر جمعیتہ علماء ہند مولانا نعمت اللہ اعظمی استاذ دارالعلوم دیوبند ، مولانا ریاست علی بجنوری استاذ دارالعلوم دیوبند ، مولانا مفتی سعید احمد شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند، مولانا مجیب اللہ استاذ دارالعلوم دیوبند ، مولانا مفتی شبیر احمد مدرسہ شاہی مراد آباد ، مفتی محمد سلمان مراد آباد ، مفتی رحمت اللہ بانڈی پورہ کشمیر ، مولانا مفتی نذیر احمد کشمیر ، مولانا احمد خان پوری گجرات ، مولانا زین العابدین بنگلور ، مولانا مفتی افتخار احمد بنگلور ، مولانا متین الحق اسامہ ، مولانا حبیب الرحمن صدر دارالافتاء دارالعلوم دیوبند ، مولانا زبیر بہار ، مولانا اختر امام عادل بہار ، مولانا نذیر احمد یو پی ، مولانا اقبال احمد صدر جمعیتہ علماء تاملناڈو ، مولانابرکت اللہ خان قاسمی حیدرآباد ، مولانا جمال الدین دارالعلوم حیدرآباد ، مولانا مفتی عبدالقیوم ناظم مدرسہ سراج العلوم حشمت پیٹھ سکندرآباد وغیرہ شامل ہیں ۔۔
حمدیہ میں طرحی نعتیہ منقبتی مشاعرہ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء واقع شرفی چمن کے زیر اہتمام حمیدیہ میں 15 فروری کو 10 بجے شب طرحی نعتیہ منقبتی مشاعرہ بہ طرح ’ گذشتہ نو صدی سے غوثؒ کا فیضان جاری ہے ‘ زیر نگرانی ڈاکٹر سید حمید الدین شرفی سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء و ڈائرکٹر آئی ہرک منعقد ہوگا ۔ قبل ازیں بعد مغرب تا عشاء تلاوت کلام پاک ، قصیدہ بردہ شریف ماہانہ خطاب اور سماعت نعت و منقبت کی مجلس ہوگی ۔۔