مجلس سماع
حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( راست ) : سہ روزہ عرس شریف حضرت خواجہ مرزا محمد بیگ قبلہؒ واقع بھوئی گوڑہ کمان آغا پورہ میں 5 فروری کو بعد نماز فجر تا 9 بجے صبح مجلس ختم شریف ہوگی ۔ 10 بجے دن تا ظہر اور عصر تا مغرب محفل سماع ہوگی ۔ سجادہ نشین مراسم عرس انجام دیں گے ۔۔
جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( راست ) : مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 5 فروری کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مہمان مقرر مولانا شاہ محمد جمال الرحمن ہوں گے ۔ صدارت حافظ محمد غوث رشیدی کریں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد محمود الحسن کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔۔
ہفتہ واری سنی اجتماع
٭٭ کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام قدیم سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات حسینی علم میں زیر صدارت مولانا غلام احمد قریشی مجددی نقشبندی القادری ہفتہ واری سنی مرکزی اجتماع 15 ربیع الثانی بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔۔
مخلوعہ صدور و مدارس کی جائیدادوں
پر تقررات کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( راست ) : تلنگانہ اسٹیٹ اردو ٹیچرس جوائنٹ ایکشن فورم کے کنوینر جناب محمد بشیر الدین اور کو کنوینرس جناب اکبر علی قریشی ، انور الباقی ، محمد نثار احمد خاں ، ایم اے علیم ، محمد معین نے حکومت اور محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ساری ریاست اور حیدرآباد ضلع میں سرکاری ہائی اسکولس کے صدور کے کئی مخلوعہ جائیدادیں ہیں جن کو فوری پر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مدارس میں صدور و مدارس نہ ہونے سے طلباء کی تعلیم پر کافی اثر پڑرہا ہے ۔۔
دینی اجتماعات
٭٭ تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 5 فروری کو بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ مولانا محمد آصف بلال قادری کا ’ فیضان اولیا اکرام ‘ پر خطاب ہوگا ۔ اس کے بعد دعا ہوگی ۔۔
ہفتہ واری اجتماعات
حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( راست ) : دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مسجد زبیدہ بیگم آصف نگر پی ایس مہدی پٹنم بعد نماز عشاء رضیہ مسجد ملک پیٹ بعد نماز مغرب فتح شاہ مسجد تالاب کٹہ بعد نماز عشاء ، خالصہ مسجد غوث نگر بعد نماز عشاء ، مسجد بلال نواب صاحب کنٹہ بعد نماز عشاء اور مسجد معراج قطب شاہی پنجہ گٹہ بعد نماز عشاء اجتماعات مقرر ہیں ۔۔
تنظیم اصلاح معاشرہ و ازالہ
منکرات کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( راست ) : تنظیم اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات کا پندرہ روزہ جائزہ اجلاس 5 فروری صبح 11 بجے تا 3 بجے دن چیرمین ایم اے نعیم کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس میں تنظیم کے دیگر علماء شرکت کریں گے ۔۔
اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( راست ) : حضرت مولانا سید محمد بادشاہ حسینی قادری لئیقؒ کا عرس مبارک 16 تا 18 ربیع الثانی درگاہ شریف قادری چمن منعقد ہے ۔ 6 فروری کو بعد نماز عصر حلقہ ذکر ، سلام بحضور انوار ؐ ختم قرآن پاک ہوگا اور بعد نماز مغرب محفل سماع مقرر ہے ۔ 7 فروری کو بعد نماز فجر حلقہ ذکر ، نعت خوانی اور مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری نبیرہ حضرت شیخ الاسلامؒ کا وعظ ہوگا اور بعد نماز مغرب محفل سماع مقرر ہے ۔ 8 فروری کو بعد نماز فجر حلقہ ذکر ، نعت خوانی اور مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری نبیرہ حضرت شیخ الاسلامؒ کا وعظ ہوگا ۔ 10 بجے تا 11 بجے دن ختم قرآن پاک ہوگا اور 11 بجے دن تا ظہر محفل سماع مقرر ہے ۔ بعد ظہر خواتین کو زیارت کا موقع دیا جائے گا ۔۔