درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : ڈاکٹر پروفیسر محمد مصطفی شریف چیرمین شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی کا درس قرآن مجید انہی کے مکان واقعہ ڈیفنس کالونی لنگر حوض قریب مسجد غوثیہ جمعرات کو 9 بجے شب مقرر ہے ۔۔
عرس شریف
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : عرس شریف حضرت سید محمد احمد حسینی محبوب اللہ شاہ قادری الرفاعیؒ 29 جنوری کو مقرر ہے ۔ جس میں بعد عصر قصیدہ بردہ شریف بعد مغرب جلوس نشان مبارک واقع روبرو جگنو فنکشن ہال رنمست پورہ سے برآمد ہو کر خانقاہ رفاعیہ رنمست پورہ پہنچے گا 10 بجے شب محفل سماع ہوگی ۔ سجادہ نشین مراسم انجام دیں گے ۔۔
تحریک اسلامی کا اجتماع
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع بروز جمعرات 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں زیر قیادت مولانا محمد آصف بلال قادری منعقد ہوگا ۔ نگران تحریک مولانا محمد فاروق قادری کا ’ سیرت غوث اعظمؒ ‘ پر خطاب ہوگا ۔ اس کے بعد ذکر جہری دعا ہوگی ۔۔
دفتر سیاست میں دینیات کی کتاب
رعایتی قیمت پر دستیاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : دینیات کی کتاب ( رومن انگلش مع عربی متن) جس میں کلمہ مع ترجمہ ، اذکار نماز ، اسلامی آداب ، اسلامی معلومات ، تجوید مع مخارج حروف ، سیرت ، درود شریف وغیرہ درج ہیں ۔ یہ کتاب اپنے رشتہ داروں کے لیے ایک عمدہ دینی تحفہ جو نئی نسل کی بنیادی دینی ضرورت کو بھی پوری کرتی ہے ۔ دیدہ زیب ٹائٹل اور عمدہ کاغذ کے ساتھ یہ کتاب ادارہ سیاست کے تعاون سے امت میں دین کے فروغ کے لیے رعایتی قیمت 20 روپئے میں دفتر سیاست عابڈس پر دستیاب ہے ۔۔
ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء 29 جنوری کو بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج مقرر ہے ۔۔
دعوت اسلامی کے اجتماعات
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماعات مسجد زبیدہ بیگم آصف نگر پی ایس مہدی پٹنم بعد نماز عشاء رضیہ مسجد ملک پیٹ بعد نماز مغرب فتح شاہ مسجد تالاب کٹہ بعد نماز عشاء خالصہ مسجد غوث نگر بعد نماز عشاء ، مسجد بلال نواب صاحب کنٹہ بعد نماز عشاء ، مسجد معراج قطب شاہی پنجہ گٹہ بعد نماز عشاء مقرر ہیں ۔۔
جلسہ فیضان سیدنا غوث الاعظم دستگیرؒ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : جامع مسجد النور نجم نگر کشن باغ میں مرکزی میلاد کمیٹی شمع اسلام کے زیر اہتمام جلسہ فیضان سیدنا غوث الاعظم دستگیرؒ 29 جنوری کو بعد نماز عشاء زیر صدارت مولانا سید شاہ جاوید محی الدین قادری مقرر ہے ۔۔
گیارویں شریف و صندل مبارک
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : مرکزی بزم گلشن رفاعیہ شاہ سلطان سید احمد کبیر رفاعیؒ کے زیر اہتمام خانقاہ رفاعیہ رنمست پورہ میں سالانہ گیارویں شریف و صندل مبارک حضرت سید محمد احمد حسینی محبوب اللہ شاہ قادری الرفاعیؒ 29 جنوری کو بعد عصر قصیدہ بردہ شریف و بعد مغرب جلوس نشان مبارک و صندل مبارک ، درگاہ حضرت گنجے شہیداں روبرو جگنو فنکشن ہال سے ہمراہ رفاعی فقراء کے خانقاہ رفاعیہ رنمست پورہ درگاہ حضرت سید محمد احمد حسینی پہنچے گا پہلے نشان مبارک بعد رسم صندل مالی سجادہ نشین انجام دیں گے ۔ حضرت سید خواجہ غیاث الدین چشتی اجمیر شریف و حضرت محمد امانت علی شاہ عظیم قادری ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری مہمانان خصوصی ہوں گے ۔۔
خانقاہ آثار شریف میں محفل ذکر
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : ٹولی چوکی چھابرا انکلیو خانقاہ آثار شریف میں بروز جمعرات بعد نماز عشاء محفل ذکر منعقد ہوگی ۔ مولانا محمد الیاس احمد شاہ قادری قرآن و حدیث کی روشنی میں ذکر کی فضیلت اور اس کے فیوض و برکات بیان کریں گے ۔۔
جشن فیضان غوث اعظم ؒ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : خانقاہ قادریہ ابراہیمیہ کے زیر اہتمام جمعرات 29 جنوری کو قریب جامع مسجد ایرگڈہ جشن فیضان غوث اعظم ؒ مقرر ہے ۔ مولانا صوفی شیخ کریم الدین علی شاہ قادری الازہری سرپرستی کریں گے ۔ مولانا قاضی شیخ قادر محی الدین نظامی بعنوان ’ فیضان اولیاء اللہ ‘ اور شیخ درویش محی الدین قادری خطاب کریںگے ۔۔
جلسہ فیضان غوث اعظمؒ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : الگیلانی عالمی سوسائٹی کے زیر اہتمام 321 واں ماہانہ جلسہ فیضان حضرت سیدنا غوث اعظم دستگیرؒ 29 جنوری کو بعد مغرب اردو گھر مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی حضرت سید محمد قبول باشاہ قادری شطاری خطاب کریں گے ۔۔
حمیدیہ میں آج آٹھویںمحفل غوث اعظم ؒ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل ( انڈیا ) آئی ہرک اور مجلس انتظامی درگاہ شریف حضرت تاج العرفاء کے زیر اہتمام 8 ربیع الاخر کو 8 بجے تا 9-30 بجے صبح حمیدیہ شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں جاری گیارہ روزہ محافل غوث اعظم ؒ کے سلسلہ کی آٹھویں محفل مبارک منعقد ہوگی ۔ مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی جوائنٹ ڈائرکٹر آئی ہرک کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں نگران محفل ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاء بعنوان ’ فیضان اولیاء ‘ مخاطب کریں گے ۔ شعراء کرام ہدیہ نعت و منقبتیں پیش کریں گے ۔۔
گیارھویں کا جھنڈا
مولانا غوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا غوثوی شا ہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ماہ مبارک ربیع الثانی میں حضرت غوث اعظم ؒ کے نام سے عموما گیارھویں کو مکان پر جھنڈا چڑھاتے ہیںجو کہ حضرت غوث اعظم ؒ کی محبت کی علامت ہے جس پر کلمہ طیبہ کے ساتھ نیچے حضرت غوث اعظم ؒ کا نام بھی درج رہتا ہے ۔ جیسے اکثر گھروں پرڈِش ٹی وی لگے رہتے ہیں اور اُس پر کسی نہ کسی کمپنی کا نام بھی لِکھا ہوتا ہے لہذاگیارھویں یا اور کوئی تاریخ کو اظہار عقیدت کیلئے حضرت غوث اعظم ؒ کا جھنڈا مکان پر لگانا جائز ہے مگر اسکو فرض نہ ٹہرائیں اور نہ جھنڈے کے سامنے ٹہر کر فاتحہ پڑھیں ۔ یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ حضرت غوث اعظم ؒ سلسلہ قادریہ کے پیران پیر ہیںاور آپ کی محبت اہل سنت والجماعت کی پہچان ہے ، ان تمام باتوں کے حقائق کی روشنی میں جھنڈا لگانے والوں پر لازم ہے کہ وہ حضرت غوث اعظم ؒ کی تعلیمات پر سختی سے عمل پیرا ہوں اور نماز کی پابندی کرے اور ناجائز رسم ورواج سے اجتناب کریں۔
جلوئہ محمدی ؐ اور فوائد درود منظر عام پر
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( راست ) : مولانا غوثوی شاہ کے بڑے فرزند جناب کریم اللہ شاہ فاتح ؔ کی دو نئی تصانیف ـ ’’ جلوئہ محمدیـؐ ‘‘ اور’’ فوائد درود واستغفار‘‘ منظر عام پر آئیں ہیں جن کی قیمتیں فی کس قیمت 20 روپیئے مقرر ہے ۔ جس کو حسامی بک ڈپو مچھلی کمان ،دکن ٹریڈرس مغلپورہ، اور اسٹوڈنٹ بک ڈپو چارمینارسے حاصل کرسکتے ہیں ۔