جلسہ استقبال رمضان المبارک
٭٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز محلہ گلشن کالونی سات گنبد کی جانب سے جلسہ استقبال رمضان المبارک بروز جمعہ 3 جون بعد نماز مغرب مسجد نور گلشن کالونی سات گنبد میں منعقد ہوگا ۔ اس جلسہ کو مولانا حافظ شیخ رکن الدین ندوی ، محمد منصور نائب امیر مقامی جماعت اسلامی جوبلی ہلز ، محمد منصور نائب امیر مقامی جماعت اسلامی جوبلی ہلز مخاطب کریں گے ۔ عبدالحفیظ نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔
استقبال رمضان
٭٭ جامع مسجد عبدالرحیم الدین راجو نگر عیدی بازار اہلسنت الجماعت میں بروز جمعہ 3 جون قبل خطبہ جمعہ مولانا محمد فریدالدین نقشبندی قادری کا فیضان غوث اعظم رضی اللہ عنہہ و استقبال رمضان کے عنوان سے خصوصی خطاب ہوگا ۔
جلسہ استقبال رمضان المبارک
٭٭ الصفہ ماڈل ہائی اسکول تاڑبن 3 جون بروز جمعہ کو بعد نماز مغرب رمضان المبارک کے آمد کے موقع پر مولانا منیرالدین نوری خطاب کریں گے ۔ مہمان خصوصی الحاج محمد معین ہوں گے ۔
مدرسہ اقراء تعلیم القرآن کا
آج سالانہ جلسہ
حیدرآباد /2 جون (راست ) مسجد بغدادی ٹیک نامپلی کے تحت چلائے جانے والے ادارے ٹیلرنگ و کٹنگ کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر اور مدرسہ اقراء تعلیم القرآن و دینیات کا سالانہ جلسہ 4 جون بروز ہفتہ کو بعد نماز ظہر مسجد بغداری ٹیک نامپلی میں مقرر ہے ۔ صدارت مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ امیر ملت اسلامیہ کریں گے اور مہمان خصوصی جناب اے کے خان ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن شرکت کریں گے ۔ طلبہ و طالبات کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا ۔ ٹیلرنگ و کمپیوٹر ٹریننگ کے کورسیس اور خواتین کو اسناد اور بچوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔
ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( راست ) : جامع مسجد سنی پورہ کنگسوے سکندرآباد میں ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی سیول سرجن کا خطاب ’روزے کے طبی فوائد ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ غلام نبی شاہ نقشبندی کا مدلل لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔
قبل نماز جمعہ ڈاکٹر شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ ٹھیک سوا بارہ بجے دن بمقام مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور ٹھیک سوا بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں عامتہ المسلمین سے شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔
درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( راست ) : مولانا ابوزاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی جنرل سکریٹری مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب جامع مسجد ابراہیمی عقب قادر باغ رنگ روڈ اور بروز اتوار بعد نماز مغرب جامع مسجد حبیبیہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں حضرت ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری کی زیر نگرانی منعقد شدنی محفل درس قرآن مجید و تفسیر سے خطاب کریں گے ۔۔
مولانا غلام احمد قریشی نقشبندی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( راست ) : حافظ و قاری مولانا غلام احمد قریشی مجددی 26 شعبان المعظم قبل نماز جمعہ جامع مسجد مالن بی صاحبہ چھاونی یاقوت پورہ اور جامع مسجد شاہی شیخہ حصہ اہلسنت و جماعت پھول باغ حافظ بابا نگر میں بعنوان ’ استقبال ماہ رمضان المبارک ‘ خصوصی خطاب کریں گے ۔۔
جلسہ عظمت امام اعظم ابوحنیفہؓ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہلسنت و جماعت کے زیر اہتمام 3 جون کو بعد نماز عشاء مسجد لعل علی خاں چیلہ پورہ زیر صدارت مولانا سید شجاعت علی سراج قادری جلسہ عظمت امام اعظم ابوحنیفہ ؓ منعقد ہے ۔ مولانا سید حامد الحسن کلیمی علی پاشاہ کی قرات اور جناب وجاہت شریف کی نعت شریف کے بعد مولانا محمد باقر صدیقی قادری ، مولانا ارشاد عالم ، مولانا سید عبدالواسع ، جناب محمد نوید بیابانی ، جناب محمد بن علی پاشاہ کے ’ تقلید کی ضرورت اور امام اعظم کے فیضان‘ کے زیر عنوانات خطاب ہوں گے ۔۔
ضروری …
مکہ مسجد میں قرات کلام پاک و اذان کے مقابلے
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( راست ) : قاری محمد عبدالقیوم شاکر کی اطلاع کے بموجب اقراء قرات سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ سیدنا عثمان غنیؓ و سیدنا بلال ؓ ایوارڈس قرات کلام پاک و اذان کے مقابلے 5 جون کو صبح 9 بجے سے تاریخی مکہ مسجد میں زیر نگرانی مولانا محمد عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ منعقد ہوں گے ۔ مولانا محمد حسام الدین ثانی المعروف جعفر پاشاہ اور مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ کمسن قاری محمد عبدالخالق انظر کی قرات کلام پاک و قاری ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کی نعت رسولؐ سے پروگرام کا آغاز ہوگا ۔ حافظ و قاری محمد عبداللہ کلیمی حافظ و قاری عبدالباسط یمانی معتمد انجمن حفاظ حافظ و قاری محمد شمس الدین زماں ججس کے فرائض انجام دیں گے ۔ قاری محمد انور اللہ خاں قاری محمد طیب پاشاہ قادری ، قاری محمد ریاست خاں اعجاز حکم صاحبین کے معاون ہوں گے ۔ قاری محمد عبدالعلام اشہر نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ قاری سید غوث یونس قاری محمد حسن صدام قاری محمد عبدالواسع بلال ، قاری محمد عبید اللہ سعد انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔۔
جلسہ استقبال شہر نزول قرآن و
جشن ولادت غوث اعظم شاہ جیلانؒ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( راست ) : مرکزی انجمن سیف الاسلام کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ استقبال شہر نزول قرآن و جشن ولادت حضور غوث اعظم شاہ جیلان ؒ 3 جون جمعہ بعد عشاء اردو گھر مغل پورہ مقرر ہے ۔ جس کی سرپرستی صدر مفتی جامعہ نظامیہ کریں گے ۔ جب کہ مولانا مفتی خلیل احمد صدارت کریں گے ۔ مولانا سید قبول بادشاہ حسنی حسینی قادری شطاری ، مولانا سید محمد صدیق حسینی قادری ، مولانا سید احمد پاشاہ قادری مہمانان خصوصی ہوں گے ۔ اس موقع پر شہر کے منتخب قراء کرام کی خدمت میں سپاس نامے اور القاب پیش کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں مولانا محمد سیف اللہ قادری اور مولانا حافظ محمد رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔۔
جلسہ ختم بخاری شریف
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( راست ) : مفتی محمد یاسین افروز حسامی کے بموجب مدرسہ اسلامیہ اشاعت القرآن حسن نگر میں 5 جون کو صبح 9 تا 2 بجے دوپہر جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و ختم بخاری شریف منعقد ہے ۔ مولانا خالد سیف رحمانی اور مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ اور مولانا غیاث احمد رشادی کے خطابات ہوں گے ۔۔
عرس شریف
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( راست ) : دو روزہ عرس شریف حضرت الحاج محمد نصر اللہ چشتی مرزائی واقع آغا پورہ کمان بھوئی گوڑہ میں 26 اور 27 شعبان مقرر ہے ۔ پروگرام کے مطابق 26 شعبان بعد مغرب صندل شریف مقرر ہے ۔ 27 شعبان بعد مغرب محفل سماع ہوگی ۔ مراسم عرس سجادہ نشین متولی انجام دیں گے ۔۔
جلسہ استقبال ماہ رمضان المبارک
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( راست ) : جلسہ استقبال ماہ رمضان 3 جون بعد نماز عشاء مسجد قلعہ دار دیوڑھی بڑا بازار قلعہ گولکنڈہ مقرر ہے ۔ قرات کلام پاک حافظ و قاری محمد مقیم الدین پیش کریں گے جب کہ نعت شریف حافظ سید زبیر علی اشرفی کی ہوگی ۔ مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی کا بیان ہوگا ۔ مہمان اعزازی کی حیثیت سے مولانا مرزا اسماعیل ذبیح اللہ عاقل حسامی شرکت کریں گے ۔ نظامت کے فرائض حافظ خواجہ نذیر الدین خاں سبیلی انجام دیں گے ۔۔
مسجد قباء امراد خرد مومن پیٹ میں اجتماع
رنگاریڈی ۔ 2 ۔ جون : ( راست ) : محمد سراج الدین و نعیم الدین کی اطلاع کے بموجب بروز جمعہ 3 جون کو 12-40 تا 1-45 بجے دن مسجد قباء امراد خرد ، مومن پیٹ رنگاریڈی میں بعنوان ’ استقبال رمضان المبارک اور روزہ کی اہمیت ‘ اجتماع منعقد ہوگا۔ مولانا محمد ابومطیع الرحمن صدیقی قاسمی خطاب کریں گے ۔۔
ماہ صیام المبارک میں نماز ، تلاوت اور روزہ رکھنے کی تلقین
جلسہ استقبال رمضان ، مولانا سید غیاث الدین چشتی معین اجمیری کا خطاب
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : بزم محبان عطائے رسول ﷺ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے زیر اہتمام الحسنی فنکشن ہال گارڈن بڑا بازار یاقوت پورہ میں استقبالیہ ماہ رمضان المبارک منعقد ہوا ۔ نگرانی مولانا سید سعادت اللہ بخاری نے کی ۔ اس موقع پر مولانا سید غیاث الدین چشتی معینی اجمیری بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ جلسہ قرات کلام پاک سے آغاز ہوا ۔ جب کہ مفتی اختر ضیا نے حمد و نعت پاک پیش کی ۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کا احسان عظیم ہے کہ اس نے اپنے حبیب پاکؐ کے صدقے مبارک میں امت محمدیہ کو پھر ایک بار رحمتوں ، نعمتوں اور برکتوں والا عظیم ماہ رمضان عطا کررہا ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا وہ اس ماہ مقدس میں پنچ وقتہ نمازوں ، تلاوت کلام پاک کے ساتھ مکمل روزے رکھیں ۔ شرکت کرنے والوں میں مولانا سید عبدالروف حسینی بغدادی ، مولانا سید صادق پاشاہ ، مولانا سید حسن بابا ، حافظ صوفی سیف احمد ، مولانا سید عبدالستار حسینی ، مولانا حافظ عظمت اللہ جعفری ، مولانا عبدالواسع شامل تھے ۔ مولانا سید غیاث الدین چشتی معینی اجمیری نے ڈاکٹر سید جلال الدین بخاری کی دستار بندی و گلپوشی کی ۔۔