تحریک اسلامی کے سنی مرکز میں
آج ’ صاحب قرآن کانفرنس‘
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( راست ) : تحریک اسلامی کے سنی مرکز میں واقع دارالعلوم برکاتہ الحرمین کا ’صاحب قرآن کانفرنس اور تکمیل حفظ قرآن و دستار بندی ‘ 26 جون بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں زیر صدارت مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ منعقد ہوگا ۔ قرات کلام پاک و نعت شریف سے آغاز ہوگا ۔ سرپرستی مولانا سید شاہ اسمعیل پیر قادری سرپرست تحریک اسلامی کریں گے ۔۔
جلسہ استقبال رمضان المبارک
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : اسوسی ایشن آف اردو ڈیولپمنٹ اور عازمین حج اور عمرہ سوسائٹی کی جانب سے ہفتہ 29 شعبان 3 بجے دن دفتر سوسائٹی اے سی گارڈ میں زیر نگرانی جناب محمد تمیز الدین احمد صدر اسوسی ایشن منعقد ہوگا ۔ جناب اعجاز زماں نظامت کریں گے ۔۔
جلسہ استقبال رمضان
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند دلشاد نگر ڈیویژن کے زیر اہتمام جلسہ بضمن استقبال رمضان 27 جون بعد نماز عشاء روبرو غربی گیٹ مدینہ مسجد دلشاد نگر کالونی میں منعقد ہوگا ،مولانا محمد فائز الدین ماہ رمضان کے فضائل و برکات اور عبادات و معمولات سے متعلق تذکیر کریں گے ۔۔
خواتین وطالبات کے لیے
جلسہ استقبال رمضان
٭٭ خواتین و طالبات کے لیے جلسہ استقبال رمضان کے تحت خواتین کے اصرار پر اس سلسلہ کی دوسری نشست بعنوان روزے کے مسائل اور ہماری ذمہ داریاں زیر نگرانی محترمہ صبیحہ صدیقی صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ بروز ہفتہ 10 بجے دن تا 2 بجے بمقام مدرسہ بنات الحرم اندرون مکہ مسجد چارمینار زیر اہتمام تنظیم بنت حرم مقرر ہے۔ اس نشست کا آغاز محترمہ نعیم النساء فاروقی کی قرات کلام پاک سے ہوگا اور محترمہ محمودہ کی حمد باری تعالیٰ ، عائشہ فاطمہ نعت شریف پیش کریں گی ۔ محترمہ سیدہ عقیلہ خاموشی نائب صدر تنظیم بنت حرم و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، محترمہ رحمت النساء فاروقی صدر معلمہ مدرسہ بنات الحرم ، محترمہ عزیزہ محبوب معتمد عمومی تنظیم بنت حرم خواتین کو مخاطب کریں گی ۔۔
مسجد کی تعمیر اللہ کی خوشنودی کا باعث
مجاہد نگر جھرہ میں مسجد قبا کا افتتاح ، جناب محمد صدیق قادری کاخطاب
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( اسٹیٹ سماچار ) : حضرت علامہ مولانا سید شاہ محمد صدیق علی حسینی قادری عارف سجادہ نشین بارگاہ حضور خواجہ دکن سیدنا خواجہ محمد صدیق محبوب اللہؒ نے کہا کہ اللہ کے گھر کی تعمیر نہ صرف باری تعالیٰ کی خوشنودی کا باعث ہوتی ہے بلکہ مسجد کی تعمیر کرنے والے کو جنت میں محل حاصل ہونے کی بشارت حاصل ہے ۔ مولانا نے مزید کہا کہ مساجد کو اپنی ذاتی ملکیت تصور نہ کریں خود کے ذاتی مفادات انا پرستی دنیاوی مسائل پر مسجد میں انتشار برپا نہ کریں۔ان خیالات کا اظہار حضرت نے مسجد قبا برائے ایصال ثواب محترمہ جیلانی بیگم صاحبہ زوجہ جناب سید محمد صدیق قادری رفیق معتمد مجلس انتظامی کمیٹی ریاض مدینہ درگاہ حضرت سیدنا یحییٰ پاشاہ صاحب قبلہ ؒ کی ابتدائی تقریب میں ایک کثیر اجتماع سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا ۔ مولانا سید ابو عبداللہ حسینی شہنشاہ قادری کی امامت سے نماز مغرب میں پنچ وقتہ نمازوں سے آغاز ہوا ۔ مولانا نے مسجد قبا مجاہد نگر جھرہ نزد گنگا باولی آوٹ پوسٹ جیسے پسماندہ علاقے میں قیام پر جناب سید محمد صدیق قادری رفیق اور مسرس محمد محی ، محمد پاشاہ ، محمد طاہر کو مبارکباد پیش کی ۔ ابتداء میں بانی مسجد جناب سید محمد صدیق رفیق نے خیر مقدم کیا اور مستقبل قریب میں مدرسہ حفاظ کے آغاز کا اعلان کیا ۔ جناب حسن علی ، ظہیر قادری بارگاہ رسالت مآبؐ میں نذرانہ پیش کیا ۔ اس موقع پر سید محمد سراج عتیق قادری ، سید ظہیر الدین سمیع ، سید محمد معراج لئیق ، ابوبکر بن جعفر الجباری کے علاوہ کثیر تعداد اس موقع پر شریک تھی ۔۔
بزم خواتین کا سماعت قرآن معہ تفسیر
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جون : ( راست ) : بزم خواتین آندھرا پردیش کے زیر اہتمام یکم رمضان تا دس رمضان المبارک سماعت قرآن معہ تفسیر دفتر بزم صراط الحمید اے سی گارڈ پر صبح دس تا ایک بجے انتظام رہے گا ۔ حافظہ افضل النساء ، حافظہ ہاجرہ روزانہ 4 پارے سنائیں گی ۔ جب کہ محترمہ محمودہ علی بن صلاح ، محترمہ مریم زمانی ، محترمہ رحمت جہاں تفسیر بیان کریں گی ۔۔