مذہبی خبریں

جلسہ استقبال ماہ رمضان المبارک
حیدرآباد ۔ /25 مئی (راست) مکتبہ روضۃ القرآن سنتوش نگر کے زیراہتمام /27 مئی بروز جمعہ  کو بعد عصر تا عشاء مکتب روضۃ القرآن ، کریڈا روڈ سنتوش نگر میں جلسہ استقبال ماہ رمضان المبارک مقرر ہے ۔ حافظ و قاری ظفیر الدین صفوان قرأت کلام پاک جبکہ نعت شریف حافظ علیم الدین واحد پیش کریں گے ۔ مہمان مقرر مولانا احمد عبیدالرحمن اطہر ندوی (ناظم مقامی مجلس دعوت الحق ، و سرپرست مکتب روضۃ القرآن) ہوں گے ۔  جبکہ مہمان خصوصی مولانا خواجہ نذیر الدین سبیلی کا خطاب بعد نماز مغرب ہوگا ۔ بعد نماز عصر مکتب ہذا کے طلباء و طالبات کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا ۔ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا ۔

تحریک اسلامی کا ہفتہ واری مرکزی اجتماع
حیدرآباد ۔ /25 مئی (راست) تحریک اسلامی کے زیراہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع /26 مئی بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ اس اجتماع کا آغاز مبلغین کی قرأت کلام پاک سے ہوگا اور نعت رسول مقبولﷺ پیش کی جائے گی ۔ نگران تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق قادری کا خصوصی خطاب ہوگا اور اس کے بعد ذکر جہری و رقت انگیز دعا ہوگی ۔

 

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( راست ) : عرس شریف حضرت سیدنا بابا فخر الدین سہروردی المعروف حضرت میٹھے شاہ ولیؒ واقع جل پلی پہاڑی شریف میں 29 مئی اتوار کو مقرر ہے ۔ پروگرام کے مطابق صندل شریف بعد نماز مغرب جامع مسجد جل پلی سے برآمد ہوگا بعد مراسم صندل مالی محفل سماع ہوگی ۔ مراسم عرس سجادہ نشین و متولی انجام دیں گے ۔۔

 

ختم دلائل الخیرات
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( راست ) : ابوالفداء اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام محفل ختم دلائل الخیرات ( درود شریف ) و ختم خواجگان نقشبند و تعلیمات اولیاء نقشبند زیر نگرانی مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نقشبندی قادری خلیفہ حضرت ابوالفداء 26 مئی جمعرات بعد نماز مغرب مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینی شکر گنج مقرر ہے ۔ بعد نماز عشاء جماعت ابوالفداء کا قصیدہ بردہ شریف ہوگا ۔۔

حلقہ ذکر جہری
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( راست ) : شاخ خانقاہ نوریہ لالہ گوڑہ سکندرآباد میں جمعرات کو بعد نماز عشاء حلقہ ذکر جہری مقرر ہے ۔ مولانا محمد ابرار اللہ شاہ نوری اور مولانا محمد سلطان علی شاہ نوری کا خطاب ہوگا ۔۔

جلسہ استقبال ماہ رمضان المبارک
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( راست ) : مسجد رضیہ غوث فرسٹ لانسرز سید نگر 2 میں 26 مئی کو بعد نماز عشاء جلسہ استقبال ماہ رمضان المبارک مقرر ہے ۔ مفتی سید ضیا الدین نقشبندی قادری مجددی خطاب کریں گے ۔۔

 

’ اصلاح معاشرہ ‘ پر آج اجتماع ، علماء کا خطاب
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : قرآن مجید اور حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ کی روشنی میں معاشرے کی اصلاح کے مقصد سے ایک پروگرام جمعیت اہل حدیث حلقہ معین باغ ، ریاست نگر کی زیر نگرانی 26 مئی جمعرات کو مسجد الصفہ اہل حدیث ، معین باغ میں عصر تا دس بجے شب تک ’ اصلاح معاشرہ ‘ کے عنوان پر یہ اجتماع منعقد ہوگا ۔ پہلی نشست عصر تا مغرب ’ اصلاح معاشرہ کی ضرورت کیوں ؟ ‘ کے عنوان پر شیخ طہ سعید خالد مدنی اور ’ اصلاح معاشرہ کیسے ‘ پر شیخ فیض اللہ مدنی خطاب کریں گے ۔ بعد نماز مغرب تا عشاء شیخ عبدالوکیل مدنی ’ اصلاح معاشرہ میں مدارس کا کردار ‘ پر جب کہ ’ اصلاح معاشرہ میں مساجد کا کردار ‘ پر شیخ طارق سوداگر مدنی بعد نماز عشاء شیخ ظفر الحسن مدنی ’ اصلاح معاشرہ میں جماعتوں کا کردار ‘ پر مخاطب ہوں گے ۔۔

 

رمضان نزول قرآن کا مہینہ ، برادران وطن میں تعارف اسلام پیش کریں
ڈاکٹر سراج ولا میں پوسٹر کا اجراء ، ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی ، مولانا غلام نبی شاہ کا تاثر
حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : برادران وطن میں اسلام سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں اور نفرت کو دور کرنا امت مسلمہ کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔ پیغمبر اسلام کی حیات طیبہ ، اسلامی تعلیمات کو حقیقی طور پر ابنائے وطن کو پیش کرنا وقت کی لازمی ضرورت ہے ۔ اس کے لیے رمضان المبارک زرین موقع ہے ۔ اس سے استفادہ کرنا بھی ہماری ترجیحات میں سے ہونا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار نائب وزیر اعلی جناب محمود علی نے ڈاکٹر سراج ولا متصل جامع مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر میں ’ تعارف اسلام پوسٹر ‘ کے اجراء کے موقع پر کیا ۔ داعی اسلام غلام نبی شاہ نقشبندی نے تعارف پیش کیا ۔ خطیب و ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی نے کہا امت مسلمہ اپنے منصبی فریضے کو ادا کرتے ہوئے برادران وطن میں پائی جانے والی بے چینی اور شکوک و شبہات کو دور کرسکتی ہے ۔ آج بھی برادران وطن کے دلوں پر حقائق پیش کرتے ہوئے حکمرانی کرسکتی ہے وہ سکون کے متلاشی انسانیت کو راحت کا راستہ پیش کرتے ہوئے جہنم کی آگ سے نجات دلاسکتی ہے ۔ رمضان المبارک اس کام کے لیے نایاب موقع ہے اور اس مہینے میں نزول قرآن ہوا ہے ہم کو چاہئے کہ صاحب قرآن پیغمبر اسلام کی تعلیمات کو پہنچا کر اس مہینہ کا حقیقی حق ادا کریں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مطیع الرحمن ( عثمانیہ ) ، حافظ مقیت الرحمن ڈاکٹر مفتاح الرحمن طلحہ موجود تھے ۔۔