بیت المقدس مسلمانوں کے مذہبی تشخص کی علامت
واقعہ معراج زماں و مکاں کے فطری قیود سے آزاد ، مسجد محمدی آصف نگر میں جلسہ معراج النبیؐ سے مولانا متین علی شاہ قادری کا خطاب
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : واقعہ معراج میں مسجد اقصیٰ کلیدی حیثیت رکھتا ہے کیوں کہ اس مسجد سے رب کائنات نے اپنے حبیب پاک حضرت محمد مصطفیؐ کو راتوں رات مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ کی طرف بلایا اور یہاں سے حضور اکرم ﷺ سفر معراج پر روانہ ہوئے اور یہی وہ مسجد ہے جہاں سرکار دو عالم ﷺ نے تقریبا دیڑھ لاکھ انبیاء کی امامت فرمائی لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ مسلمانوں کے مذہبی تشخص کی علامت اور ان کے عقیدہ کا اٹوٹ حصہ سمجھی جانے والی اس مسجد ( بیت المقدس ) پر اسرائیل نے گذشتہ 50 سالوں سے غاصبانہ قبضہ کے ذریعہ مسلمانان عالم کو اس کی زیارت سے نہ صرف محروم کردیا ہے بلکہ فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اور انہیں مسجد اقصی یعنی بیت المقدس کو فراموش کرنے کے لیے کہا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا سید متین علی شاہ قادری خطیب عیدگاہ گنبدان قطب شاہی و ناظم اعلیٰ مدرسہ رحمت العلوم نے مسجد محمدی آصف نگر زیبا باغ میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ معراج النبیؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا متین علی شاہ نے اسرائیلی سازشوں سے مسجد اقصیٰ کو سنگین خطرات کی شدید مذمت کی اور اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ کا مسئلہ صرف فلسطینیوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ عالم اسلام کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے جڑا ہوا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی افسوس ظاہر کیا کہ برسہا برس سے بیت المقدس پر قبضہ کرنے والے اسرائیلیوں کے خلاف متحد ہونے اور بازیابی بیت المقدس میں خود مسلم عرب حکمراں بھی ناکام رہے ہیں ۔ گذشتہ 50 سالوں کے دوران اسرائیلیوں نے ظلم کی جو انتہا کی ہے وہ دنیا پر روز روشن کی طرح عیاں ہے ۔ مولانا نے نماز کو انسانیت کی معراج قرار دیتے ہوئے کہا کہ دین کے سارے مراحل زمین پر طئے کئے گئے لیکن نماز ایک ایسی عبادت و فریضہ ہے جو خالص اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کو عرش پر بلا کر اپنے دیدار سے مشرف کروانے کے بعد امت کے حق میں تحفہ کے طور پر دی ۔ اس طرح نماز کا معاملہ آسمانوں پر طئے کیا گیا جس کے ذریعہ بندہ اللہ سے ہم کلام ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ معراج ایک ایسا عظیم اور محیر العقولی معجزہ ہے جسے عقل و فہم پر موقوف رکھنے والا اور اپنی کسوٹی پر پرکھنے والا ایمان سے محروم ہوجاتا ہے جب کہ یہ زماں ، مکاں کے فطری قیود سے آزاد تھا ، مولانا متین علی شاہ نے کہا کہ جسم و روح کے ساتھ سرکار دو عالم ﷺ کو معراج دراصل اللہ کی طرف سے خصوصی شرف ہے جو کسی بھی نبی کو عطا نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو اپنی شان ربوبیت دکھانا اور سرکار دو عالم ﷺ کو اس اعلیٰ شرف سے نوازنا مقصود تھا ۔ مولانا نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ نماز کی پابندی کریں ۔ اسوہ سرکار ﷺ کو اپنائیں اور اسلام کے خلاف نئے نئے انداز میں پیش کئے جانے والے فتنوں خاص طور پر قادیانیت سے خود کو محفوظ رکھیں ۔ جلسہ کا آغازی قاری محمد محبوب کی قرات اور محمد زبیر کی نعت شریف سے ہوا ۔ مولانا سید یوسف نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور رات دیر گئے جلسہ اختتام کو پہونچا ۔ اس موقع پر مولانا متین علی شاہ قادری نے عالم اسلام کی سربلندی ، بیت المقدس کی بازیابی کے لیے دعا کی ۔۔
درس قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : درس قرآن مجید بروز جمعہ بعد نماز مغرب مفتی مولانا تجمل حسین مسجد حسینی وجئے نگر کالونی مقابل آئی ٹی آئی گلڈ میں دیں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی جوبلی ہلز کا مرکزی درس قرآن مسجد بی صاحبہ پنجہ گٹہ بروز جمعہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا ۔ جناب عبدالحمید جنید درس قرآن مجید دیں گے ۔۔
دینی اجتماعات
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : خانقاہ رفاعیہ رنمست پورہ میں ہفتہ واری دینی اجتماع و مجلس حلقہ ذکر اللہ بروز جمعہ بعد نماز عصر زیر صدارت مولانا صوفی شاہ محمد عبدالقادر قادری ثانی مقرر ہے ۔ مولوی سید محمد صمد حسینی المعروف ولی اللہ شاہ صوفی قادری نگرانی کریں گے ۔۔
٭٭ دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام دینی و اصلاحی اجتماعات بروز جمعہ چارمینار لاڈ بازار مسجد محمدی جلو خانہ میں بعد نماز عصر مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی ، فاطمہ نگر وٹے پلی مدرسہ نور الحسنات میں بعد نماز عصر مولانا محمد حیدر معین الدین ، پہاڑی میر محمود نظامیہ کالونی جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ میں بعد نماز فجر مولانا محمد عبدالعظیم نقشبندی قادری ، دانا پور ایل بی نگر مسجد نور میں مولانا اکبر علی جاوید بعد نماز فجر و بعد نماز عصر ، یاقوت پورہ چھاونی نادے علی بیگ مسجد نور الاصفیاء میں مولانا حافظ محمد خاں غوری چشتی بعد نماز فجر و بعد نماز عصر ، ضیا گوڑہ سبزی منڈی مسجد نور میں بعد نماز عصر مولانا شاہ محمد محسن خاں قادری کے خطابات ہونگے ۔۔
اصلاحی خطاب
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : فروغ تعلیمات اسلامیہ سوسائٹی کے زیر اہتمام مدرسہ تعلیم القرآن حضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ امان نگر اے تالاب کٹہ میں بروز جمعہ بعد نماز مغرب مولانا محمد یسین نقشبندی کا اصلاحی خطاب ہوگا ۔۔
محافل ذکر نور
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : مسجد انیس سلطانہ نشیمن نگر تالاب کٹہ میں بعد نماز جمعہ محفل ذکر نور مقرر ہے ۔ حافظ شیخ حبیب الدین قادری نگرانی کرینگے ۔جامع مسجد اجالے شاہ سلطان شاہی میں بعد نماز جمعہ محفل ذکر نور مقرر ہے ۔ نماز سے قبل حافظ شیخ معز الدین قادری کا خطاب ہوگا۔ مسجد بانو بی سلطان شاہی میں بروز جمعہ بعد عصر مسجد برہنہ شاہ ؒ ہری باولی میں محفل ذکر مقرر ہے ۔۔
قبل نماز جمعہ ڈاکٹر شرفی کے خطابات
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک بروز جمعہ ، قبل نماز جمعہ ٹھیک سوا بارہ بجے دن بمقام مسجد مالا کنٹہ ، معظم جاہی مارکٹ اور ٹھیک سوا بجے دن مسجد حسینی روڈ نمبر 3، بنجارہ ہلز میں عامتہ المسلمین سے شرف تخاطب حاصل کریں گے ۔۔
نماز جمعہ سے قبل خطاب
٭٭ مولانا مفتی حسن الدین نماز جمعہ سے قبل جامع مسجد آم والی قاضی پورہ میں خطاب کرینگے ۔ نماز 1-30 بجے دن ہوگی ۔۔
٭٭ مولانا قاضی حافظ محمد عبدالرزاق قادری نقشبندی چشتی خطیب جامع مسجد مقطعہ مدار نماز جمعہ سے قبل خطاب کرینگے ۔ نماز 1-30 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ مولانا سید شاہ محمد مستجب قادری نماز جمعہ سے قبل مسجد حسینی محمدی لائن پہاڑ پر خطاب کرینگے ۔ نماز جمعہ 2 بجے دن ہوگی ۔۔
٭٭ جامع مسجد حضرت وطنؒ ، چشتی چمن میں نماز جمعہ سے قبل علامہ پیر افتخاری سید قادر محی الدین حسین سنجری کا خطاب ہوگا ۔ نماز 1 بجکر 20 منٹ پر ہوگی ۔۔
مولانا مفتی سعید احمد پالنپوری کی
حیدرآباد آمد
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : مفتی محمد غیاث الدین رحمانی قاسمی مہتمم کے مطابق 5 جون کو بعد نماز مغرب مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ تالاب کٹہ یاقوت پورہ میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و ختم درس بخاری شریف منعقد ہوگا ۔ جس میں ایشیا کی عظیم یونیورسٹی ازہر ہند دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث مولانا مفتی سعید احمد پالنپوری بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی حفظ قرآن مجید مکمل کرنے والے خوش نصیب حفاظ کی تکمیل کروائیں گے ۔ ان کے علاوہ مولانا مفتی سبیل ( میل وشارم ) بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔۔
حنفی مسلک کانفرنس
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : مسجد انیس سلطانہ نشیمن نگر تالاب کٹہ میں اتوار یکم جون بعد نماز عشاء حنفی مسلک کانفرنس مقرر ہے ۔ مولانا حنیف قادری کا خطاب ہوگا ۔۔
جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : حافظ محمد رفیق احمد حسامی کے بموجب 30 مئی کو بعد مغرب مدرسہ عزیز العلوم میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید مقرر ہے ۔ اس جلسہ کو مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مخاطب کریں گے ۔۔
جلسہ قرات کلام پاک و
محفل نعت پاک
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : سالانہ جلسہ قرات کلام 30 مئی کو بعد عشاء مسجد حافظ ڈنکا مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ صدارت مولانا محمد عبداللہ قریشی الازہری کریں گے ۔ مہمانان خصوصی حافظ محمد شمس الدین زماں ، ڈاکٹر میر اکبر علی افتخاری ، الحاج محمد ہارون نقشبندی ، مولانا سید مرتضی علی صوفی شرکت کریں گے ۔ ناظم جلسہ غلام احمد نیازی ہوں گے ۔ حیدرآباد و سکندرآباد کے ممتاز خوش لحان قراء کرام تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کریں گے ۔ محفل نعت مصطفی 31 مئی بعد عشاء مسجد حافظ ڈنکا میں مقرر ہے ۔ جس کی صدارت مولانا عرفان اللہ شاہ نوری کرینگے ۔ مہمانان خصوصی مولانا سید احمد علی تاجی شرفی ، جناب سید روف حسین ، سید عبدالغفور قادری ، محمد عمر عادل ، الحاج محمد ظہور الدین ، شیخ محمد یحییٰ ، مولانا شیخ سالم باوزیر شرکت کریں گے ۔۔
دینی اجتماعات
٭٭ تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری اجتماعات 30 مئی کو بعد نماز عصر مسجد رسول گلشن سبزی منڈی ، مدینہ مسجد ہری نگر مشیر آباد اور بعد نماز مغرب مسجد زبیدہ بیگم آصف نگر ، مسجد بلال بھولکپور مشیر آباد کے علاوہ بعد نماز عشاء مسجد زرد علی شاہ پٹیل مارکٹ و جامع مسجد حشمت پیٹ سکندرآباد میں منعقد ہوں گے ۔ مبلغین تحریک اسلامی کے اصلاحی بیانات ہوں گے ۔۔
جلسہ دستار بندی
مولانا محمد کلیم صدیقی کی آمد
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : مولانا محمود الحسن سبیلی ناظم کے بموجب 31 مئی کو بعد نماز عصر مولانا محمد کلیم صدیقی پھلت حیدرآباد آمد ہوگی ۔ اسی دن مدرسہ صفتہ المسلمین ناچارم کے دوسرے جلسہ دستار بندی سے خصوصی خطاب کریں گے اور حفظ تکمیل کرنے والے طلبہ کی دستار بندی عمل میں لائی جائے گی ۔ مولانا مفتی عبدالمغنی ناظم مدرسہ سبیل الفلاح صدارت کریں گے ۔ حافظ پیر شبیر احمد ایم ایل سی قیادت کریں گے ۔ مولانا مفتی محمد شمیم آزاد قاسمی سرپرستی کرینگے ۔ ان کے علاوہ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ، مولانا اکبر مفتاحی ، مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم ، مولانا امیر اللہ خاں ، مولانا برکت اللہ قاسمی ، مفتی تنظیم عالم قاسمی کا خطاب ہوگا ۔۔
یوم امام اعظم ابوحنیفہ ؒ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد محسن خاں صدر مجلس انتظامی جامع مسجد عظیمیہ بیگم گنڈی پیٹ ( عثمان ساگر ) کے بموجب نماز جمعہ سے قبل 30 مئی کو مسجد ہذا میں محمد ضیا عرفان قادری حسامی سیرت سیدنا امام اعظم ابوحنیفہؒ بیان کریں گے ۔۔
مولانا غلام احمد قریشی کا خصوصی خطاب
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : مولانا پیر غلام احمد قریشی مجددی 30 مئی کو قبل نماز جمعہ جامع مسجد مالن بی صاحبہ چھاونی یاقوت پورہ اور جامع مسجد شاہی شیخہ حصہ اہلسنت و جماعت پھول باغ حافظ بابا نگر میں بعنوان ’ فضائل و مناقب حضرت سیدنا نعمان بن ثابت امام اعظم ابوحنیفہ ؓ خصوصی خطاب کریں گے ۔۔
جشن امام اعظم ابوحنیفہ
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام جشن حضرت سیدنا نعمان بن ثابت امام اعظم ابوحنیفہ ؓ یکم شعبان المعظم مدرسہ برکات الحسنات حسینی علم زیر صدارت مفتی غلام احمد قریشی مجددی مقرر ہے ۔ علمائے کرام مخاطب کریں گے ۔۔