تربیتی اجتماع برائے خواتین
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( راست ) : دعوت اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام بروز جمعرات تالاب کٹہ بھوانی نگر اے روڈ نمبر 3 مدرستہ العطیہ للبنات میں بعد نماز عصر تربیتی و اصلاحی اجتماع برائے خواتین منعقد ہوگا ۔ مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری سرپرستی کریں گے ۔ مبلغات دعوت اہل سنت و جماعت کے خطابات ہوں گے ۔ بعد ازاں انگلش میڈیم اسکول و کالج طالبات کو قرات و نعت شریف کی تربیت دی جائے گی اور گرہستی خواتین کو اذکار نماز ، احادیث ، مسنون دعائیں ، زبانی یاد دلائی جائیں گی ۔ علاوہ اس کے دیگر دینی احکامات کے فقہی مسائل کی عملی تربیت دی جائے گی ۔۔
آج مجلس حلقہ ذکر و فکر
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( راست ) : ہفتہ واری مجلس حلقہ ذکر و فکر بروز جمعرات بعد نماز عشاء قیام گاہ مولانا سید ارشد پاشاہ قادری واقع نزد خواجہ ہوٹل تاڑبن میں مقرر ہے ۔ حافظ سید فصیح اللہ قادری کی قرات ، الحاج خواجہ احمد علی شاہ کی نعت شریف کے بعد ذکر کا آغاز ہوگا اور خصوصی دعا ہوگی ۔۔
٭٭ حلقہ ذکر الہیٰ و نعت شاہ کونینؐ زیر نگرانی حضرت شاہ محمد صدیق مینائی چشتی قادری واقع آستانہ مینائی پھول باغ جہاں نما میں بروز جمعرات بعد عشاء مقرر ہے ۔۔
جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و
ختم درس بخاری شریف
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( راست ) : مفتی محمد غیاث الدین رحمانی قاسمی ( مہتمم دارالعلوم رحمانیہ ) کے مطابق 5 جون کو بعد نماز مغرب مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ تالاب کٹہ یاقوت پورہ میں جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید و ختم درس بخاری شریف منعقد ہوگا ۔ جس میں دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث مولانا مفتی سعید احمد پالنپوری بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے ۔۔
علم دین کی اہمیت و فضیلت پر جلسہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( راست ) : حافظ سید عباد بن ذکی قاسمی کے بموجب 22 مئی کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں زیر صدارت مولانا محمد زکریا فہد قاسمی جلسہ منایا جارہا ہے ۔ مہمان مقرر مفتی آصف اللہ شریف قاسمی ہوں گے ۔ جلسہ کی کارروائی مولانا رحیم اللہ خاں چلائیں گے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد شفیع الدین کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔۔
تحریک اسلامی کا مرکزی اجتماع
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( راست ) : تحریک اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ واری مرکزی اجتماع 22 مئی کو بعد نماز عشاء 9 تا 11 بجے شب سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں زیر قیادت مولانا محمد آصف بلال قادری منعقد ہوگا ۔ مولانا مفتی محمد مجاہد علی نقشبندی قادری کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔
جلسہ معراج النبیؐ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( راست ) : جماعت اسلامی ہند محلہ ملے پلی کا ہفتہ وار اجتماع عام 22 مئی کو بعد نماز مغرب بیت الخیر چوتھی منزل انجمن گراونڈ ملے پلی میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر محبوب فرید بعنوان ’ معراج النبیؐ کے تحفے ‘ خطاب کریں گے ۔ جناب شمس الدین کی تلاوت قرآن مجید و اردو ترجمانی سے اجتماع کا آغاز ہوگا ۔۔
قرات ، حمد ، نعت و اذاں کی
آج فری تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( راست ) : کلیتہ البنین مغل پورہ میں 22 مئی بعد نماز عشاء قرات ، حمد ، نعت و اذاں کی مفت تربیتی کلاسیس حافظ محمد صابر پاشاہ قادری لیں گے ۔ مفتی محمد مستان علی قادری نگرانی کریں گے ۔۔
اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( راست ) : عرس شریف حضرت سید شاہ محمد حسینی بندہ نوازی حسینی پاشاہ ؒ کا عرس شریف 24 ، 25 رجب روبرو درگاہ حضرت سید خواجہ حسین شاہ ولیؒ شیخ پیٹ ٹولی چوکی مقرر ہے ۔ 24 مئی برآمد صندل مبارک کاشانہ حسینی کونچہ سلطان علی شاہ ملک پیٹ قدیم سے 3 بجے زیر نگرانی سجادہ نشین سید قدرت اللہ حسینی بندہ نوازی قدیر پاشاہ ہوگا ۔ رسم صندل مالی 5 بجے بدست حضرت سجادہ نشین انجام دیں گے ۔ بعد نماز عشاء تناول تبرک و محفل سماع بمقام قدیم ملک پیٹ مقرر ہے ۔ 25 مئی اتوار بعد نماز عشاء پیشکشی چادر گل و فاتحہ خوانی مابعد محفل سماع بمقام درگاہ شریف حضرت ممدوح مقرر ہے ۔۔
٭٭ عرس شریف حضرت شاہ محمد قادر پاشاہ اولی الملتانی قادری المعروف پاشاہ میاں واقع بارگاہ خانقاہ ملتانیہ شمس آباد میں 21 مئی کو 11 بجے شب مراسم غسل شریف سے تقاریب کا آغاز ہوا ۔ 22 مئی کو بعد عصر تلاوت کلام پاک بعد نماز مغرب جامع مسجد شمس آباد سے جلوس صندل برآمد ہوگا جو درگاہ شریف پہونچے گا ۔ بعد صندل مالی جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا ۔ جس کو علماء کرام مخاطب کریں گے ۔ جس کے بعد محفل سماع ہوگی ۔ 23 رجب 10 بجے دن مجلس درود شریف ، قصیدہ بردہ شریف بعد عصر چادر گل ، بعد مغرب محفل نعت و محفل سماع ہوگی ۔ مراسم سجادہ نشین متولی انجام دیں گے ۔۔
اسلامی تحریری و زبانی انعامی مقابلہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( راست ) : طلباء وطالبات اسکول وکالجس نیز گھریلو خواتین میں دینی بیداری اسلامی معلومات اور تاریخ اسلام و سیرت رسولؐ سے آگاہی کے لیے جامعہ منصورہ مغل پورہ ملٹی پرپز ایجوکیشن سنٹر کے زیر اہتمام پانچواں اسلامی تحریری و زبانی انعامی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ داخلہ مفت ہے ۔ تحریری امتحان یکم جون کو زبانی امتحان 2 جون صبح 10 تا 4 بجے مقرر ہے ۔ انعام اول کمپیوٹر انعام دوم چار ہزار روپئے نقد دینی کتابیں اور سند توصیفی انعام سوم تین ہزار روپئے نقد دینی کتابیں اور سند توصیفی نیز 20 اعزازی انعامات فی کس 500 روپئے اور سند توصیفی عطا کئے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے دفتر ایم پی ای سی روبرو گولڈن منشن ہال مغل پورہ پر صبح 11 تا 4 بجے راست یا فون نمبر 040-24500216 پر ربط کریں ۔۔
مرکز خدمت خلق میں مجلس ذکر و سلوک
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( راست ) : مرکز خدمت خلق کوہ نور کالونی الکاپور روڈ میں جمعرات 22 مئی بعد نماز مغرب خانقاہ چشتیہ صابریہ حسینیہ کے ماہ مئی کی دوسری اصلاحی و تربیتی مجلس ذکر و سلوک منعقد ہوگی ۔ ذکر جہری سے قبل نگران مجلس حافظ قاری محمد عبدالمقتدر قریشی چشتی صابری کا اصلاحی و تربیتی خطاب ہوگا ۔۔
عرس شریف
٭٭ حضرت میر غیاث الدین علی شاہ ابوالعلائیؒ کا عرس شریف 22 ، 23 مئی کو آستانہ عالیہ ابوالعلائی چمن مستعد پورہ میں زیر نگرانی حضرت میر قطب الدین علی شاہ ابوالعلائی متولی و سجادہ نشین مقرر ہے ۔ جمعرات 22 رجب کو بعد نماز مغرب حضرت سجادہ نشین مراسم صندل مالی انجام دیں گے اور حلقہ ذکر کی سرپرستی کریں گے ۔ 23 رجب جمعہ کو محفل چراغاں ، سماع ، حلقہ ذکر ہوگا ۔۔
جلسہ فضائل و مناقب
حضرت سیدنا امیر معاویہ ؓ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ ؒ کے زیر اہتمام مرکزی جلسہ فضائل و مناقب حضرت سیدنا امیر معاویہ ؓ زیر صدارت حافظ غلام احمد قریشی مجددی 22 رجب کو بعد نماز عشاء مدرسہ برکات الحسنات حسینی علم مقرر ہے ۔۔