مذہبی خبریں

جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( راست ) : مولانا شیخ عبید اللہ جابر حسامی کے بموجب 8 مئی کو بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہے ۔ مہمان مقرر مولانا سید احمد ومیض ندوی ہوں گے ۔ صدارت حافظ محمد غوث رشیدی کریں گے ۔۔

تحریک اسلامی کی تاجدار ہند کانفرنس
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( راست ) : حضرت خواجہ خواجگان خواجہ غریب نوازؒ کے عرس کے موقع پر تحریک اسلامی کے زیر اہتمام تاجدار ہند کانفرنس 8 مئی بعدنماز عشاء سنی مرکز مسجد گل بانو نامپلی میں زیر نگرانی مولانا محمد آصف بلال قادری منعقد ہوگی ۔ صدارت و مرکزی خطاب مولانا سید شاہ محمد وصفی اللہ حسینی قادری وقار پاشاہ کریں گے ۔ مولانا جاہ محمد مشہودی رضوی القادری کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ صدر استقبالیہ نگران تحریک اسلامی مولانا محمد فاروق قادری ہوں گے ۔۔

مکہ مسجد میں تفہیم شریعت کا
خصوصی پروگرام
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( راست ) : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی تفہیم شریعت کمیٹی کے تحت تنظیم بنت حرم کے زیر اہتمام تفہیم کے کلاسیس کے جاری سلسلے کے ضمن میں 11 مئی کو 10-30 بجے دن مدرسہ بنات الحرم احاطہ مکہ مسجد میں تفہیم شریعت کا خصوصی پروگرام منعقد ہوگا ۔ خواتین وطالبات کے لیے منعقد ہونے والے اس خصوصی پروگرام میں جناب عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت و اسسٹنٹ سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی سرپرست تفہیم شریعت کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ بھی اس اجلاس کو مخاطب کریں گے ۔ تفہیم شریعت کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا قیام

اور اس کے تحت جاری پروگرامس کا مقصد یہ ہے کہ مسلم معاشرہ میں موجودہ بگاڑ کو شریعت کی تفہیم کے ذریعہ دور کیا جائے ۔ مسلمان کی عائلی زندگیوں میں شریعت سے تغافل نت نئے مسائل کا موجب ہے ۔ ایسے خواتین یا لڑکیاں جو نجی ، عائلی ( خاندانی ) ، مسائل سے دوچار ہوں وہ کورٹ ، کچہریوں کا رخ نہ کریں ، بلکہ شریعت کے دائرے میںاپنے مسائل کے حل کو تلاش کریں ۔ اس سلسلے میں وہ تنظیم بنت حرم سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ فون 9618254762 پر ربط کریں ۔۔

مرکز خدمت خلق میں مجلس ذکر و سلوک
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( راست ) : مرکز خدمت خلق کوہ نور کالونی الکاپور روڈ میں جمعرات 8 مئی بعد نماز مغرب خانقاہ چشتیہ صابریہ حسینیہ کے ماہ مئی کی پہلی اصلاحی و تربیتی مجلس ذکر و سلوک منعقد ہوگی ۔ مجلس کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوگا اور بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت مولوی حافظ قاری عبدالواسع پیش کریں گے ۔ ذکر جہری سے قبل نگران مجلس حافظ محمد عبدالمقتدر قریشی کا اصلاحی و تربیتی خطاب ہوگا ۔۔

جشن غریب نوازؒ
حیدرآباد /7 مئی ( راست ) خانقاہ قاریہ ابراہیمیہ کے زیر اہتمام جمعرات 8 مئی کو بعد نماز عشاء مسجد قیصری واقع نزد الصباء ہوٹل امیر پیٹ میں زیر سرپرستی مولانا صوفی شیخ کریم الدین علی شاہ قادری الازہری مقرر ہے ۔ مولانا قاضی شیخ قادر محی الدین نظامی قادری خصوصی خطاب کریں گے ۔ جناب حافظ و قاری شیخ خواجہ محی الدین قادری قرات جناب محمد زاہد قادری نعت و منقبت پیش کریں گے اور مولانا شیخ درویش محی الدین قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔

جلسہ فیضان غوث اعظمؒ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( راست ) : الگیلانی عالمی سوسائٹی کے زیر اہتمام ماہانہ جلسہ فیضان حضرت سیدنا غوث اعظمؒ 8 مئی بعد نماز مغرب اردو گھر مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی مولانا سید شاہ اولیاء حسینی المعروف مرتضی پاشاہ قادری خطاب کریں گے ۔۔

ماہانہ فاتحہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( راست ) : ماہانہ فاتحہ جانشین حضرت محدث دکن ابوالبرکات مولانا پیر سید خلیل اللہ شاہ نقشبندی مجددی القادری اور محفل نقشبندیہ مجددیہ زیر صدارت مولانا پیر غلام احمد قریشی مجددی نقشبندی 8 رجب بعد نماز عشاء سنی مرکز مدرسہ برکات الحسنات حسینی علم مقرر ہے ۔۔

حمیدیہ میں آج دوسری محفل حضرت
سیدنا علی ابی طالب کرم اللہ وجہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) اور مجلس انتظامی درگاہ حضرت تاج العرفاء سید شاہ محمد سیف الدین قادری شرفیؒ کے زیر اہتمام حمیدیہ واقع شرفی چمن سبزی منڈی قدیم میں 7 تا 13 رجب المرجب جاری سالانہ محافل حضرت امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہ کے سلسلے کی دوسری محفل 8 رجب صبح 8 بجے زیر نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین قادری شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ تاج العرفاء منعقد ہوگی ۔ پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی جائنٹ ڈائرکٹر آئی ہرک ، مولانا مفتی سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی کے خطابات ہوں گے ۔ نعت خواں حضرات نعت و منقبت پیش کریں گے ۔۔

قرات ، حمد ، نعت و اذاں کی
آج فری تربیتی کلاسیس
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( راست ) : کلیتہ البنین جامعتہ المومنات مغل پورہ میں بروز جمعرات بعد نماز عشاء قرات ، حمد ، نعت و اذاں کی مفت تربیتی کلاسیس حافظ محمد صابر پاشاہ قادری لیں گے ۔ مولانا محمد مستان علی قادری نگرانی کریں گے ۔۔

جشن ظہور مولائے کائنات
حیدرآباد۔/7مئی، ( راست ) فرزندان بانی ادارہ چہاردہ معصومین کی جانب سے 9رجب بروز جمعہ بوقت 8بجے شب بمکان بانی ادارہ چہاردہ معصومین مولوی سید کاظم حسین عابدی مرحوم حسین نگر کالونی مقرر ہے۔ محمد محمود علی، صمصام علی، سید مرتضی حسین، سید ذوالفقار حسین رضوی قصیدہ خوانی کریں گے۔مدعو شعراء نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ نظامت کے فرائض جناب منظر ایلیا انجام دیں گے۔ سید اصغر عباس عابدی انجم، سید حسن عباس ہاشم عابدی، سید حیدر عباس عابدی، سید حسین عباس عابدی نے شرکت کی گذارش کی ہے۔

جشن ظہور مولود کعبہ
حیدرآباد۔/7 مئی، ( راست ) فرزندان مولوی سید عابد حسین رضوی کی جانب سے 8رجب کو 8بجے شب بمکان مولوی سید عابد حسین رضوی گڈی انارم میں مقرر ہے۔ سید ذوالفقار حسین رضوی ، سید مرتضیٰ حسین رضوی ، سید حسن عباس ہاشم عابدی، امجد علی قصیدہ خوانی کریں گے۔ مولوی سید خورشید الحسن رضوی قبلہ فضائل مولائے کائنات بیان کریںگے۔ مدعو شعراء نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔